ذرا ہٹ کے : گوریلوں کے ساتھ سیلفی
"دفتر میں ایک اور دن".. یہ وہ عبارت ہے جو جمہوریہ کانگو میں Virunga National Park کے ایک گارڈ نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دو گوریلوں کے ساتھ لی گئی سیلفی کے بعد تحریر کی۔ ان گوریلوں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی ویب سائٹ ے مطابق "فیس بک" پر اس تصویر کو ہزاروں افراد نے "like" کیا اور سوشل میڈیا پر یہ بھرپور طریقے سے وائرل ہوئی۔
ویرونگا نیشنل پارک میں 600 مقامی مرد اور خواتین گارڈ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جن کی بھرپور تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ روزانہ اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر پارک کے اندر غیر معمولی نوعیت کی جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔