سعودی عرب میں بحیرہ احمر میں ماحول دوست ’کورل بلوم‘ جزیرے پر 18 ہولز والے گالف کورس کا ڈیزائن کمپنی کے اصولوں کے مطابق اس طرح تیار کیا جائے گا کہ اس میں جدت کے ساتھ پائیداری کا معیار برقرار رہے۔ اس وقت کھیل کے میدان کے لیے جگہ کا انتخاب جاری ہے۔ گالف کورس کی تیاری کا کام ایسے انداز میں کیا جا رہا ہے کہ اس سے ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچے۔
بحیرہ احمر کی ڈویلپمنٹ کمپنی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ 'کورل بلوم ' منصوبے میں شامل گالف کورس کے حتمی ڈیزائن کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا۔ جزیرہ شُریرہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ 'کورل بلوم' میں بننے والا یہ گالف کورس سعودی عرب ہی نہیں بلکہ اس کھیل کے عالمی میدانوں میں سر فہرست ہو گا۔ کورل بلوم کا گالف کروس کھیل کے فروغ، مملکت میں کھیلوں کے ثقافت کو عام کرنے، سیاحوں کو مناسب جگہ فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوگا۔ اس طرح سیاح اس جزیرے پر ایک منفرد تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
منصوبے میں شامل گالف ایریا میں 75 رہائشی ولاز بنائیں جائیں گے۔ وسیع وعریض گالف کلب پر ساحل کا پینورامک نظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہو گا جہاں قریب ہی سر سبز میدان میں 18 ہولز پر مشتمل بین الاقوامی معیار کا گالف کورس کھلی فضا میں اس کھیل کے شائقین کی جسمانی تسکین کا مکمل سامان فراہم کرے گا۔
بحر احمر پروجیکٹ پر کرونا وبائی مرض کے اثرات سے متلعق کمپنی کا کہنا ہے کہ دُنیا جس مشکل مرحلے سے گذر رہی ہے اس میں یہ بات سوچنے اور اس کا حل تلاش کرنے کا موقع ملا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وبا سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ اس کی وجہ سے کمپنی کے منصوبے متاثر نہ ہوں۔ منصوبے کے متعلقہ دفاتراپنی تمام ضروریات کے پیش نظر لچکدار طریقے سے 'کورل بلوم' منصوبے کے پہلے سے طے شدہ پروگرام کو آگے بڑھایا جا سکے۔
"کورل بلوم" نامی مرکزی جزیرے کے ڈیزائن میں 'شریرہ' کو جزیرے اس کے گیٹ وے کا درجہ حاصل ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر فرم سعودی عرب کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے مقامی معیشت کو بہتر بنانے کی خواہاں ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد مقامی معیشت کومضبوط بنانا ہے۔ بحیرہ احمر کمپنی بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ 500 سے زائد معاہدوں پر دستخط کر چکی ہے۔ ان معاہدوں میں 70 فی صد سرمایہ کاری مقامی کمپنیوں کی طرف سے کی گئی ہے۔
-
قطر اپنے 50% روایتی سرمایہ کاروں سے محروم: بُلوم برگ
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی بلوم برگ کا کہنا ہے کہ قطر اپنے نصف سرمایہ کاروں سے ہاتھ دھو چکا ہے اور اب وہ نئے سرمایہ کاروں کو لانے کے لیے ایشیا کا رخ ... بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کانیا منصوبہ؛ بحیرہ احمرکے جزیرے میں لگژری’’کورل بلوم‘‘ کا افتتاح
کورل بلوم کے ڈیزائن میں سعودی عرب کے منفرد، شاندار، سرسبز وشاداب اور قدرتی ماحول کو پیش نظر رکھا گیا ہے بين الاقوامى -
کورل بلوم میں 18 ہولز کا گالف کورس عالمی میدانوں میں سرفہرست ہوگا
سعودی عرب میں بحیرہ احمر میں ماحول دوست ’کورل بلوم‘ جزیرے پر 18 ہولز والے گالف کورس کا ڈیزائن کمپنی کے اصولوں کے مطابق اس طرح تیار کیا ... ایڈیٹر کی پسند