نجدی خواتین کی سوانح حیات کو فن پاروں میں تبدیل کرنے والے سعودی آرٹسٹ سے ملیے
سعودی عرب کی فائن آرٹ کی ایک آرٹسٹ نے نجدی خواتین کی سوانح حیات فن پاروں میں تبدیل کر کے اپنے آرٹ کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ نجدی ثقافت، کلچر بالخصوص خواتین کی ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔
آرٹسٹ فاطمہ النمر نے آرٹ اور فنون کی تخلیق کے 21 سالہ سفر کے دوران حاصل ہونے والے مشاہدات اور تجربات کو حال ہی میں الریاض میں ایک نجی نمائش میں پیش کیا۔ اس نمائش میں اس نے نجدی خواتین کی سوانح حیات کو فن پاروں کی شکل میں پیش کیا ہے۔ ان میں نمایاں طور پر عطات موضی بسام، فوزیہ بو خالد، الجوہرہ السدیری اور دوسری خواتین کے فن پارے شامل ہیں۔
فاطمہ النمر نے بدھ کے روز الریاض میں اپنے فن پاروں کی نمائش کا آغاز کیا۔ مارچ کے مہینے میں اس نمائش کے اہتمام کا مقصد 'ماہ خواتین' کے حوالے سے مختص مہینے میں خواتین کےحوالے سے آرٹ کے ذریعے اپنے خیالات کو پیش کرنا ہے۔
آرٹسٹ فاطمہ النمر کی یہ پہلی پینٹنگز نمائش نہیں بلکہ وہ گذشتہ 21 سال سے مختلف سفارت خانوں میں جاپان، بھارت، امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی نمائشوں میں حصہ لے چکی ہیں۔




اپنی آرٹ نمائش کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے فاطمہ النمر نے کہا کہ میں نے دفاع وطن کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی نجدی خواتین کا انتخاب کیا جس کے لیے 'نجد کی خصوصیات' کا نام دیا گیا۔ اس کاوش کا مقصد نجدی خواتین کی خدمات کو عوام الناس تک پہنچا کر سعودی خواتین کے مقام ومرتبے میں اضافہ کرنا اور انہیں با اختیار بنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ اسی مقصد کے لیے مارچ کے مہینے میں جو خواتین کی سرگرمیوں کے لیے خاص ہے میں نمائش کے ذریعے اپنا پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
فاطمہ النمر کا کہنا تھا کہ نمائش میں خواتین کی تاریخ پر نظر ڈالی گئی ہے اور آرٹ اورفن پاروں کی زبان میں خواتین کی طاقت، عزت، وقار اور شجاعت کو بیان کیاگیا۔ میں نے اس نمائش کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ نجد کی خواتین کتنی فراخ دل، ایثار وقربانی کی پیکر اور بہادر ہیں اور ہماری تاریخ میں ان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش کے ذریعے میں نے نجدی خواتین کے روایتی پہناووں اور ان کی سیرت وکردار کو نمایاں کرنے کی کوشش کی اور یہ بتایا کہ مملکت کے قیام اور اس کی ترقی میں نجدی خواتین نے کیا کیا قربانیاں دیں۔
-
سعودی عرب : 1.9 کروڑ صارف "ڈیجیٹل آئی ڈی" سے مستفید ہو رہے ہیں
سعودی وزارت داخلہ نے "توکلنا" ایپ کے ذریعے 'ڈیجیٹل شناخت' کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی شناخت کے حوالے سے ... مشرق وسطی -
مالز میں بچوں کے ’مہمان خانے‘ کی جگہ لازمی مختص کی جائے: سعودی وزارت بلدیات
سعودی عرب کی وزارت بلدیات، دیہی ترقی اور ہاؤسنگ نے مملکت میں موجود تمام کاروباری مراکز 'شاپنگ مالز' کو بچوں کے لیے الگ پلے ایریا مختص کرنے کی ہدایت کی ... مشرق وسطی -
کرونا پر خصوصی توجہ، 'ورلڈ ہیپی نس رپورٹ' میں سعودی عرب کی مثالی پوزیشن
اقوام متحدہ کے زیر انتظام کرائی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سعودی عرب دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں عرب دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ سال 2021ء کے ... مشرق وسطی