سعودی عرب کی وزارت بلدیات، دیہی ترقی اور ہاؤسنگ نے مملکت میں موجود تمام کاروباری مراکز 'شاپنگ مالز' کو بچوں کے لیے الگ پلے ایریا مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تاہم اس فیصلے کا اطلاق 3 مئی 2021ء سے ہو گا۔ وزارت کی ہدایت کے تحت 40 ہزار مربع میٹر کورڈ ایریا پر محیط شاپنگ مالز میں 50 مربع میٹر رقبہ بچوں کے پلے ایریا کی خاطر مختص کرنا ہو گا۔
وزارت بلدیات، ہاؤسنگ اور دیہی ترقی کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری مراکز جو ان شرائط پر پورے اترتے ہوں انہیں بچوں کے لیے جگہ مختص کرنے کی ہدایت پر عمل در آمد کرنا ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خواتین اور بچوں کو کاروباری مراکز میں بہ حفاظت داخل ہونے اور انہیں وہاں پر مناسب ماحول فراہم کرنا ہے اور ماؤں کے ساتھ آنے والے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑے شاپنگ مالز میں بچوں کے لیے پلے ایریا مختص نہ ہونے سے خاندان کی شکل میں آنے والے مرد وخواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم جلد ہی ان مشکلات کا حل نکالا جائے گا۔
-
سعودی خواتین آن لائن شاپنگ میں مردوں پر سبقت لے گئیں!
سعودی عرب میں ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ...
مشرق وسطی -
سعودی خاتون کی شاپنگ مال میں چوری اور سینہ زوری
سکیورٹی گارڈ کو کک مارنے کی ویڈیو منظر عام پر
مشرق وسطی -
حج تحائف کی سب سے زیادہ شاپنگ سعودی کرتے ہیں!
فریضہ حج کی ادائی کے بعد تمام حجاج کرام اپنی بساط کے مطابق اپنے اپنے دوست احباب ...
مشرق وسطی