مصر میں ان دنوں ایتھوپیا اور سوڈان کے ساتھ النھضہ ڈیم کی تعمیر کے تنازع کی خبروں کی بھرمار ہے جس میں ملک کو درپیش پانی کے مسائل پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔ اسی تناظر میں جامعہ الازھر کے ایک عالم دین کا سوشل میڈٰیا کے ذریعے دیا جانے والا بیان جنگل میں آگ کی طرح پھیلا ہوا ہے۔
ایم بی سی مصر چینل کے ایک فلیگ شپ پروگرام میں معروف مصری صحافی عمرو ادیب سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازھر میں تقابلی فقہ کے استاد سعد الدین الھلالی نے یہ بات زور دے کر کہی ’’کہ مصر میں پانی کی کمیابی پر قابو پانے کے لیے اللہ کی اس نعمت کا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پانی کو وضو کرتے ہوئے خصوصی طور پر ضائع ہونے سے بچایا جائے۔‘‘
انھوں نے اپنے موقف کی تائید میں سیرت رسول ﷺ سے احادیث کے کئی حوالے بھی دیے۔ ان کے بقول روزانہ کی بنیاد پر وضو کی صورت میں پانی کا استعمال بہت بڑا اسراف ہے۔
ٹشو پیپر سے وضو
انھوں نے مطالبہ کیا پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر ہمیں وضو کے لیے گیلے ٹشو پیپر استعمال کرنے چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح زراعت میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ڈرپ اریگیشن کا سہارا لیا جا رہا ہے اس طرح ’’وضو کو منطقی انداز‘‘ سے مکمل کر کے ہم پانی کا ضائع روک سکتے ہیں۔
مصری پروفیسر کے خیالات مشتہر ہونے ہی ملک اور بالخصوص سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سعد الدین الھلالی نے متنازع بیان یا فتوی دے کر ملک کو تہہ وبالا کیا ہے۔ معلومات کے مطابق ان کے ایسے ہی متعدد متنازع بیانات مصری معاشرے میں ہیجان پیدا کرنے کا باعث بنتے رہے ہیں۔
-
شیخ الازہر نے تعدد ازواج سے متعلق نیا فتویٰ جاری کر دیا
’’عدل نہ کر سکنے یا نہ ہونے کی صورت میں ایک سے زائد شادی حرام ہے‘‘
مشرق وسطی -
نماز باجماعت اور جمعہ پر پابندی کے جواز سے متعلق جامعہ الازہر کا فتویٰ
’’مسلمان ملکوں کے حکام نماز باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کے مجاز ہیں’’
ایڈیٹر کی پسند -
قِبطیوں کے قاتل کی سزائے موت سے متعلق فتوی ، ازہر کا واعظ عدالت میں
مصر میں ایڈمنسٹریٹو پراسیکیوشن اتھارٹی کی سربراہ فریال قطب نے الجیزہ صوبے میں ...
مشرق وسطی