مکہ المکرمہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد حرام میں اللہ کے برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے منسوب ’’مقام ابراہیم‘‘ کی نایاب تصاویر پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے ان تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا ہے جن میں دعوی کیا گیا ہے یہ تصاویر جدید فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئیں ہیں۔
مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے 10 میٹر مشرق کی جانب صفا و مروہ کی سمت میں واقع ہے اور اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پیروں کے نشان موجود ہیں۔ ادارہ امور حرمین کے مطابق حضرت ابراہیم نے اس پتھر پر کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کو تعمیر کیا تھا۔
مقام ابراہیم کو محفوظ بنانے کی غرض سے بنائے گئے شیشے کے شوکیس میں رکھے ہوئے پتھرکے وسط میں حضرت ابراہیم کے قدموں کے واضح نشانات موجود ہیں جن کی شکل بیضوی ہے ، ان نشانوں کی اونچائی اور لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔
یاد رہے حرمین شریفین کے انتظامی امور کی نگران عمومی صدارت نے گذشتہ روز جنت سے ارسال کردہ مقدس پتھر ’’حجر اسود‘‘ کی اعلیٰ معیار کی تصاویر جاری کیں تھیں جن کی عکاسی میں جدید تکنیک استعمال کیے جانے کی وجہ سے حجر اسود کی انتہائی واضح تصویر پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے آئی۔
ان تصاویر کو انٹرنیٹ، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
-
رمضان میں دس لاکھ سے زیادہ افراد نے عمرہ ادا کیا : سعودی نائب وزیر حج و عمرہ
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط کا کہنا ہے کہ اس سال ...
مشرق وسطی -
مکہ مکرمہ:حجرِاسود کی بعض نئی اور نایاب تصاویر کا پہلی مرتبہ اجراء
سعودی عرب میں حکام نے کعبۃ اللہ میں نصب حجراسود کی بعض نئی اور نایاب تصاویر جاری ...
ایڈیٹر کی پسند -
’قوس قزاح‘‘ نے مکہ المکرمہ کے آسمان پر خوبصورت پینٹگ بنا ڈالی
مکہ المکرمہ میں باران رحمت کے بعد آسمان پر قوس قزاح نے خوبصورت رنگ بکھیر کر مقدس ...
ایڈیٹر کی پسند