حج وعمرہ

رواں سال خطبہ حج الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ پیش کریں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ڈاکٹر الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد حرام میں امام اور خطیب ہیں اور کبار علما کونسل کے رکن ہیں۔۔انہیں اس بار میدان عرفات میں خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خیال رہے کہ خطبہ حج اہل اسلام کے دلوں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

الشیخ بلیلہ کو 18 اکتوبر2020ء کو سعودی عرب کی کبار علما کونسل کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1395ھ کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر بلیلہ ام القریٰ یونیورسٹی میں الشریعہ کالج میں فقیہ اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی سے فقہ میں پی ایچ ڈی کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد مسجد حرام امامت اور خطابت کے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ طائف یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طور پربھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں