سنیپ چیٹ میں ایم بی سی،العربیہ نیوزکا مواد اور رمضان کے خصوصی پروگرام شامل ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سنیپ انکارپوریٹڈ(انک) اور ایم بی سی گروپ کے تجارتی بازو ایم بی سی میڈیا سالوشنز(ایم ایم ایس) نے ایک نئی شراکت داری کے حصے کے طورپرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خصوصی طور پرایم بی سی مواد پیش کرنے پراتفاق کیا ہے۔

اس سمجھوتے کے تحت خطے بھرمیں سنیپ چیٹ کے صارفین کوایم بی سی کے مقبول شوز تک رسائی حاصل ہوگی، جس میں اس کے فلیگ شپ ڈیلی شوز اور ایم بی سی گروپ چینلز اور العربیہ کے خصوصی پروگراموں کےعلاوہ سکرینوں کے پس پردہ مواد بھی شامل ہے۔

سنیپ چیٹ پرنشر ہونے والے ایم بی سی پروگراموں میں ’رمض‘ اور’سٹوڈیو 22‘ جیسے رمضان المبارک میں پیش کیے جانے والے فلیگ شپ شوز، ’صباح الخیر یا عرب‘ جیسے مشہور روزانہ صبح کے شوز اور العربیہ ٹیلی ویژن سے روزانہ خبروں کا مواد شامل ہوگا۔

ایم ایم ایس کے چیف ایگزیکٹو ندیم سمرا نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سنیپ چیٹ پر اپنے سامعین کی تعداد کو دُگنا کرنے اور گذشتہ سال میں سنیپ چیٹ پرہمارے شوز میں گزارے گئے وقت میں مزیداضافے کے بعد ہم اس شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’سنیپ چیٹ پرہماری رسائی ہمارے صارفین کے دیکھنے کے اختیارات کو مزید بڑھانے کے نئے مواقع مہیاکرتی ہے۔ پورے رمضان اور باقی سال میں ہم سامعین کے لیے تفریح کے نئے انتخاب پیش کرنے کے منتظر ہیں‘‘۔

ایم بی سی کے میڈیا سالوشنزکو 2020ء میں قائم کیا گیا تھا۔یہ گروپ کا اندرونی تجارتی اشتہاری (کمرشل ایڈورٹائزنگ) اور سیلز یونٹ ہے۔ یہ ٹیلی ویژن، ریڈیو، ڈیجیٹل اور اووردی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز پر ڈیٹا سے چلنے والے مربوط میڈیا حل پیش کرتا ہے جس سے ایم بی سی گروپ کومیڈیا انڈسٹری میں فوقیت حاصل ہے اور وہ اپنے معاصر اداروں میں سب سے آگے ہے۔

مشرق اوسط اور شمالی افریقا کے خطے میں سنیپ چیٹ کی کمیونٹی میں کافی اضافہ ہواہے۔اب اس کے صارفین کی تعداد ساڑھے سات کروڑ ہوچکی ہے۔اس میں سال بہ سال 33 فی صد اضافہ ہورہا ہے۔صرف سعودی عرب میں سنیپ چیٹ کے صارفین کی ماہانہ تعداد دوکروڑ سے متجاوز ہوچکی ہے۔

خطے میں سنیپ انک کی میڈیا پارٹنرشپ اورپروگرامنگ کی سربراہ سارہ ابو زہرہ کا کہنا ہے کہ ’’2021 میں ایم ایم ایس کی جانب سے سنیپ چیٹ پر معیاری مواد فراہم کرنے کی ناقابل یقین کوششوں کا فائدہ ہوا ہے، رواں سال رمضان کے مواد کی شمولیت سے یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی کیونکہ صارفین نے 2021 میں سنیپ چیٹ پررمضان شوز سے لطف اندوز ہونے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 33 فی صد زیادہ وقت صرف کیا تھا‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم ابھی سنیپ چیٹ پرایم بی سی گروپ کے مواد کو پیش کرنا شروع کر رہے ہیں اور ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ یہ شراکت داری کس طرح آگے بڑھتی ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں