ویڈیو: عدن سے سیامی بچیوں کو سرجری کے لئے ریاض پہنچا دیا گیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر جڑواں بچیوں کو ایئر ایمبولینس میں ریاض لایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عدن سے یمنی سیامی بچیوں مودہ اور رحمہ کو آپریشن کے لیے فضائی ایمبولینس سے ریاض منتقل کر دیا گیا۔

شاہ سلمان مرکز نے یمن میں مشترکہ فورس کی کمانڈ کے تعاون سے منتقلی کی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں پہلے مودۃ اور رحمہ کا طبی معائنہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے امکانات کیا ہیں۔

مودہ اور رحم کا سینہ اور پیٹ پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے نگران اعلی اور سیامی بچوں کی آپریشن میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کی جانب سے یہ اقدام انسانیت نوازی کا ایک اور ثبوت ہے۔ وہ دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے انسانی مسائل حل کرنے میں مسلسل دلچسپی لے رہے ہیں‘۔

سیامی بچیوں کے والدین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یمنی صوبے حضر موت سے جہاں وہ سکونت پذیر ہیں سیامی بچوں کی آپریشن میں مدد کی اپیل کی تھی۔ دونوں بچیاں مارچ 2022 میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر دو ماہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں