ایک ہندوستانی انجینئر نے اپنے ملک میں ہونے والی شادیوں میں روایت اور رواج سے ہٹ کر اپنی شادی ایک عجیب وغریب انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا انکش جیسوال بلڈوزر پر اپنی بارات لے کر جا رہا ہے۔ بلڈوزر پر اس کے ساتھ کئی دوسرے افراد بھی موجود ہیں۔
انڈین ایکسپریس نے جیسوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "میں ایک سول انجینئر کے طور پر کام کرتا ہوں اور بلڈوزر سے نمٹنا میرے روزمرہ کے فرائض کا حصہ ہے۔ اس لیے میں نے اپنی شادی پر بھی اسی بھاری بھرکم مشین کو بارات کے لیے چنا ہے"۔