ویڈیو ۔۔۔ سعودی خواتین نے تیز رفتار حرمین ٹرین چلانے کی تربیت مکمل کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی ریلوے ’سار‘ نے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سعودی ریلوے ’سار’ نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ مکمل کرنے والی 24 سعودی خواتین کی وڈیو شیئر کی ہے۔ دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ٹرین چلانے کے لیے ان کا خواب پورا ہو گیا۔

سعودی خاتون سارۃ الشھری نے کہا ہے کہ ’مجھے اور میری ساتھیوں کو مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز سب سے پہلے حاصل ہوا ہے جس پر فخر ہے‘۔

ٹریننگ مکمل کرنے والی ایک اور سعودی خاتون نورۃ ھشام ٹرین کا کہنا ہے کہ ’یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کی سلامتی حرمین ایکسپریس ڈرائیور کی ذمہ داری ہے‘۔

سعودی خاتون ڈرائیور شجن المرسی نے کہا کہ’ ٹرین چلانے کی ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے۔ میں ایکسپریس ٹرین چلا کر وطن عزیز کی خدمت کروں گی‘۔

بشائر الغامدی نے بتایا کہ ’حرمین ایکسپریس چلانے کی فرضی ٹریننگ اس انداز سے دی گئی جس طرح ہم حقیقی انداز میں ٹرین چلا رہے ہوں‘

ٹرین ڈرائیوراور ٹرینر مھند شاکر ملاح نے کہا کہ ’حرمین ایکسپریس چلانے کی ٹریننگ دیتے وقت انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ امن و سلامتی کے معیار کی پابندی کی جائے۔ ہر اسٹیشن تک ٹرین کسی تاخیر اور حادثے کے بغیر پہنچے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹریننگ دیتے ہوئے ان تمام باتوں کا پورا خیال رکھا جاتا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں