پہاڑوں پر شدید سردی، جازان کے ساحل سعودی شہریوں کا میلہ

سردی سے بچنے والوں کے لئے یہ فیسٹول 90 دن جاری رہے گا، متعدد تفریحی سٹورز اور نمائش کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں جنوب مغرب میں جازان ریجن کے شمالی دروازے پر الشقیق سنٹر کے ساحل پر منعقد 90 روزہ فیسٹول میں شدید سردی والے عسیر اور دیگر صوبوں کے سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ شدید سردی سے جان بچانے والے سعودی شہریوں کو جازان کے اس فیسٹول نے اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔

الشقیق سنٹر کی میونسپلٹی نے حال ہی میں "شقیق ونٹر" سیزن کی تیاریوں کے حصے کے طور پر 54 جگہیں کرائے پر لے لی ہیں۔ کل 90 عارضی سرمایہ کاری کی بنیادپر تیار مواقع پیش کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 5 انکیوبیٹرز اور 17 سیل آؤٹ لیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔

الشقيق کا ساحل
الشقيق کا ساحل

الدرب گورنریٹ کا مرکز اپنے سالانہ سیاحتی سیزن کی تیاری کر رہا ہے، اس سیزن میں سیاحوں اور پیدل آنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ سرکاری اداروں اور میونسپلٹی نے مہمانوں کے استقبال کے لیے اپنے کاموں کو بڑھا دیا ہے۔

شقیق میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر ناصر بن احمد عطیف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ متعدد مقامات کرائے پر لینا نوجوان مردوں اور عورتوں کے لیے موسمی سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے سیاحت اور اقتصادی تحریک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

 الشقيق کا ساحل
الشقيق کا ساحل

ناصر بن احمد عطیف نے بتایا کہ شقیق فیسٹیول 90 دن تک جاری رہتا ہے اور اس میں متعدد مارکیٹنگ اور تفریحی سٹورز ہیں، نمائشیں اور سیل سٹورز بھی ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں اور خاندانوں کے بیٹھنے کے لیے تفریحی اور کھیل کے مختلف مقامات بنائے گئے ہیں۔ مقابلوں کیلئے اور لوک فنکاروں کیلئے ایک کھلا تھیٹر بھی شامل ہے۔ آرٹس، ریستوراں، آؤٹ ڈور شاپنگ سینٹرز اور پیشہ ورانہ سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلہ مرکز کے رہائشیوں اور مہمانوں کو مناسب قیمتوں پر خریداری اور سامان خریدنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size