سعودی عرب میں ’’ڈاکار ریلی‘‘ جاری، بارش نے مناظر مزید خوبصورت بنا دیئے

فوٹوگرافر عبداللہ العکاش نے ’’ڈاکار ریلی‘‘ ٹریک کی بہت سے تصاویر اتاریں، خو بصورت منظر کشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے جنگلوں میں گھومنے والی ’’ڈاکار ریلی‘‘ کی سڑک نے حالیہ عرصہ میں ہونے والی بارشوں کے پس منظر میں دلکش مناظر بنا دیئے ہیں۔

سڑک ہریالی اور خوبصورت قدرتی نظاروں سے بھر گئی ہے اور یہ روڈ اپنی خوبصورتی اور جغرافیائی حیثیت میں دنیا بھر میں ممتاز حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اس روڈ کے اطراف ہریالی، پہاڑ، صحرا اور سمندر بیک وقت موجود ہیں اور اسے ایک شاندار جغرافیائی اور جمالیاتی ہم آہنگی مل گئی ہے۔

فوٹوگرافر عبداللہ العکاش ’’ڈاکار ریلی‘‘ ٹریک کی بہت سی تصاویر لینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، ان کی تصاویر میں انتہائی خوبصورت مناظر سامنے آئے ہیں۔ العکاش کو کھیلوں کے واقعات کو فلمانے کا شوق ہے۔ ان کے جذبہ اور شوق نے ’’ڈاکار ریلی‘‘ کو زبردست خوبصورت مناظر کے ساتھ ریکارڈ کر لیا ہے۔

ڈاکار ریلی
ڈاکار ریلی

یاد رہے سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا چوتھا ایڈیشن رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور یہ 15 جنوری تک جاری رہے گا جس کا پہلا مرحلہ یبنع سے شروع ہوا تھا۔

سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔ آج 10 جنوری منگل کو ریلی کا 9 واں مرحلہ جاری ہے۔

اس سال کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس پیش کیے گئے ہیں جو شرکا کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع یبنع سے، سعودی صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے، ساحل پر دمام تک لے جاتے ہیں۔

خلیج عرب میں جہاں ڈرائیور ینبع میں البحر کیمپ کے تعارفی مرحلے کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا گیا۔ یہ علاقہ شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں واقع ہے۔

بہت جنوب مشرق کی طرف جانے سے پہلے ریلی العلاء، حائل، داودمی، ریاض، حرض، ربع الخالی، شیبہ، ھفوف اور دمام سے گزر رہی ہے۔ ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا ٹریک سب سے طویل ہے۔ اس کا تخمینہ 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

ڈاکار ریلی
ڈاکار ریلی

خصوصی مراحل 350 سے 500 کلومیٹر تک ہوتے ہیں۔ تمام کیٹیگریز میں 455 گاڑیوں میں سے 89 گاڑیوں کی "ڈاکار کلاسک" ریس میں شرکت ہوتی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ جنوری میں مسلسل تیسری بار ڈاکار ریلی مقابلوں کی میزبانی کی جس میں دنیا کے 63 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ممتاز ترین بین الاقوامی ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے 14 دنوں کے دوران شرکت کی۔ 12مراحل کے دوران ڈرائیوروں نے 6 کیٹیگریز میں مقابلہ کیا۔ ڈاکار ریلی اپنے پیمانے اور ایونٹس کے لحاظ سے موٹر سپورٹس کی سب سے باوقار ریسوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں