اہرام مصر میں دریافت نئی راہداری میں کیا راز چھپا ؟ صدی کی دریافت کیسے ہے؟

ہمیں یقین ہے یہ راہداری کنگ خوفو کے مدفن کااحاطہ کرتی ہے: ماہر آثار قدیمہ زاہی حواس، یہ دریافت دنیا بھر میں لوگوں کا تجسس بڑھارہی ہے: مصر ی وزیر احمد عیسیٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

مصر میں جمعرات 2 مارچ کو مشہور گیزا اہرام میں 4500 سال قدیم سرنگ دریافت ہونے کااعلان کیا گیا۔ اس ا علان کے بعد پوری دنیا میں نئی دلچسپی پیدا ہوگئی ۔ سب کی توجہ سب کی توجہ اس اہم ترین واقعہ کی طرف مبذول ہوگئی جو موجودہ صدی میں مصر کے لیے ایک عظیم خزانہ کا باعث بن سکتا ہے۔ مصری وزارت سیاحت اور نوادرات نے کنگ ’’ خوفو‘‘ کے عظیم اہرام کے شمالی چہرے پر ایک خوبصورت راہداری کی دریافت کا اعلان کیا۔ اس راہداری کی لمبائی 9 میٹر اور چوڑائی دو میٹر ہے۔

نوادرات کی سپریم کونسل نے کہا کہ اہرام کی تلاش کے منصوبے نے ’’خوفو‘‘ کے اہرام کے اندر ایک راہداری کا وجود ظاہر کیا تھا جب کہ اس راہداری کی سچائی کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں۔ آیا یہ راہداری صرف دباؤ کو دور کرنے کے لیے ہےیا یہ نوادرات اور راز چھپانے کے لیے ہے۔ اس حوالے سے اب تک معلوم نہیں ہوسکا ؟

عظیم اہرام  سے ملنے والی راہداری کا ایک منظر

سابق وزیر آثار قدیمہ نوادرات کے ماہر ڈاکٹر زاہی حواس نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ اور ’’ الحادث ڈاٹ نیٹ‘‘ کو خصوصی بیانات دیتے ہوئے کہا کہ خوفو اہرام کے اندر راہداری کی دریافت کو آثار قدیمہ کی اہمیت حاصل ہے۔ اس لیے کہ خوفو اہرام دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا یہ راہداری 9 میٹر طویل ہے اور اس کی چھت چھپی ہوئی ہے۔ کوریڈور کے شمالی سرے پر ایک جگہ ہے جہا ں "ڈب" اور ایک خالی جگہ ملی ہے ۔ اس لیے ہمارا ماننا ہے کہ یہ راہداری کنگ خوفو کی تدفین کے کمرے کا احاطہ کرتی ہے۔ عظیم آثار قدیمہ کے ماہر نے اس دریافت کو جدید دور کی سب سے اہم سائنسی دریافت قرار دیا تھا۔

حواس نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ کنگ خوفو کی تدفین کے کمرے کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس لیے سائنسی مشن کا کام اب ایک ایسے روبوٹ کے ذریعے تلاش کو آگے بڑھانا ہوگا جو اس سوراخ میں گھس کر ہمیں دکھائے کہ اس علاقے کے نیچے کیا ہے۔ یہ ایک اہم راستہ ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزرگاہ اہرام کے اصل دروازے کے بالکل پیچھے واقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نکتے پر زیادہ سے زیادہ دو ماہ کے اندر کام کیا جائے گا۔ اور پھر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ دریافت مصر کے لیے ایک اعلی حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا اس دریافت نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ قدیم مصری تاریخ اور تہذیب جو آج بھی دنیا کو مسحور کرتی ہے ۔ مصر اب تک دنیا کو بتا رہا ہے کہ اس تہذیب کے حوالے سے بہت کچھ ہے جو ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے۔

ماہر آثار قدیمہ زاھی حواس
ماہر آثار قدیمہ زاھی حواس

انہوں نے نشاندہی کی کہ مصر کے نوادرات بے مثال ہیں اور یہ اعلان بلاشبہ مصر میں آنے والی سیاحت پر اثر ڈالے گا کیونکہ یہ سیاحوں کے لیے اہم آثار قدیمہ کی دریافت کی تفصیلات دیکھنے کے لیے ایک نئے سیاحتی مقام کی نمائندگی کرے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصر میں 9 اہرام ہیں جو صرف چوتھے خاندان کے دور کے ہیں۔ اور خوفو کا اہرام منفرد ہے اور اس میں ایسے ہولڈنگز ہیں جو باقی اہراموں سے مختلف ہیں۔

مصر کے سیاحت اور نوادرات کے وزیر احمد عیسیٰ نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ اور ’’الحادث ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ گزرگاہ کی دریافت بہت سے سوالات کے دروازے کھول دے گی۔ یہ جاننے کے لیے کہ اندر کیا ہے دنیا کا جذبہ بیدار ہوگا۔ اس وجہ سے ہر کوئی مصری اور غیر ملکی سائنسدانوں کی کوششوں کی پیروی کرنے کی دوڑ میں لگ جائے گا۔ اور یہاں تک اور اس جگہ تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے اندر مستقبل میں ایسے راز ہیں جو قدیم مصری تہذیب کی عظمت کو ظاہر اور مجسم کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ راہداری کی دریافت اس صدی میں اب تک کی سب سے اہم دریافت ہے۔ وہ نوادرات کے ان تمام سابق وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس دریافت کی شروعات کی اور اس میں تعاون کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں