’اللہ کے گھرمیں کام کرنا بہت بڑی نعمت ہے‘ مسجد حرام کے ساقی زم زم قمر علی خان کےجذبات
سعودی عرب میں مقیم قمرعلی خان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 18 سال سے مسجد حرام میں روزہ داروں کی خدمت انجام دے رہے ہیں
مسجد حرام میں معتمرین اور حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضا کاروں میں ایک غیر ملکی قمر علی خان بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے اٹھارہ سال سے مسجد حرام میں روزہ داروں کی خدمت کرتے اور انہیں زمزم پیش کرتے ہیں۔
العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے قمرعلی خان نے کہا کہ روزہ داروں اور معتمرین کی خدمت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ عمل میرے لیے نعمت سے کم نہیں۔ میں مسجد حرام میں روزہ داروں کی خدمت کرکے اطمینان قلب اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔
"قمر علي خان" يعمل في سقيا #زمزم منذ 18 عامًا.. يصف سعادته في خدمة المعتمرين والمصلين بـ #الحرم_المكي#العربية_في_رمضان
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 9, 2023
عبر:
@Oozlion777 pic.twitter.com/Ny8XoVGjx3
قمر علی خان نےمزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب روزہ دار زمزم کا پانی پیتے ہیں۔ خدا کے مقدس گھر میں کام کرنا اور نمازیوں اور عازمین کی مدد کرنا بہت بڑی نعمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ زمزم کے پلانٹ میں 18 سال سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کام کے اوقات میں جس شفٹ میں کام کرتا ہے اس میں 650 کارکن ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں افطاری کے وقت کام کرتا ہوں۔ اللہ کے عظیم اور مقدس گھر میں کام کرکے خوشی اور راحت نصیب ہوتی ہے۔
-
مسجد نبویﷺ: رمضان کے 15 ایام میں 270,000 سے زائد زائرین ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید
مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی جنرل پریذیڈینسی نے کہا ہے رمضان المبارک کے بابرکت ...
مشرق وسطی -
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد حرام کی تیسری توسیع بھی کھولنے کا اعلان
نمازیوں کے لیے فیلڈ، انجینئرنگ اور تکنیکی خدمات کی فراہمی اور آپریشنل منصوبوں کا ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی ﷺ میں 4200 مردو خواتین روزہ اعتکاف کریں گے
اگلے منگل کو مسجد نبویﷺ میں اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے ...
مشرق وسطی