خون خوار شارک کا ماہی گیر کشتی پرحملہ، کیا آپ نے ایسا منظر دیکھا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سمندر میں ماہی گیروں کی کشتیوں پردیوہیکل مچھلیوں کے حملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں مگراس نوعیت کا ایک عجیب اور ناقابل یقین واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے جہاں ایک خون خوار شارک نے ایک ماہی گیرکی کشتی پرحملہ کرکےاسے اپنے جبڑے سے کاٹنے کی کوشش کی تھی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شارک کو ایک کشتی پرحملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑی "ٹائیگر شارک" امریکی ماہی گیر سکاٹ ہاراگوچی کی کشتی کے بائیں جانب سے حملہ کرتی ہے اور اسے جبڑے میں پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

ہاراگوچی نے کہا کہ میں نے ایک آواز سنی جو لگ رہی تھی کہ کوئی کشتی انجن کے بغیر میری طرف آرہی ہے۔ میں نے اسے چیک کیا تو کوئی بڑی بھوری چیز نظر آئی۔ میں نے پہلے سوچا کہ یہ کچھوا ہے، لیکن پھر اس نے مجھے چونکا دیا۔ یہ ایک شارک تھی جو تیزی کے ساتھ کشتی کی طرف آئی اور اس پر حملہ کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹائیگر شارک کو "سمندری شیر" بھی کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کی خطرناک ترین شارکوں میں سے ایک ہے۔ ٹائیگر شارک کو ایک انتہائی جارحانہ شکاری سمجھا جاتا ہے جس میں بہت مضبوط حواس ہوتی ہے اور یہ خون خوار جانور تصور کیا جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size