سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے طواف کو آسان بنانے اور اس کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے 6 نکات پر مبنی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت حج نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ کے ذریعے مزید کہا کہ طواف کے لیے ایک پرسکون راستہ تیار کرنے کے لیے طواف سے پہلے، دوران اور بعد میں کئی طریقوں کو متعارف کرایا گیا ہے۔
وزارت نے مشورہ دیا کہ طواف کرنے سے پہلے صحن مطاف میں ہجوم ہونے پر بالائی منزل والے مطاف کی طرف جانا ضروری ہے۔ زائرین اس وقت تک مطاف میں داخل ہونے کا انتظار کریں جب تک آمد ورفت کا راستہ نہ ملے۔
نتعاون جميعنا، لنطوف بسهولةٍ ويسر. #في_القلب_يا_مكة pic.twitter.com/YgFSgxrJI6
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) July 31, 2023
Corporate with us to perform Tawaf with ease and tranquility.#Makkah_in_Our_Hearts pic.twitter.com/wVB8hxHXPQ
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) July 31, 2023
وزارت حج نے اس بات پر زور دیا کہ طواف کے دوران ٹریک پر چلنا اور مخالف سمت میں نہ جانا افضل ہے۔ طواف کرنے والوں اور اس کے آگے طواف کرنے والوں کے درمیان فاصلہ چھوڑنے میں احتیاط برتی جائے۔
جہاں تک طواف کے بعد کا تعلق ہے تو طواف کرنے والے کو طواف جاری رکھنا چاہیے جب تک کہ کوئی مناسب خروج نہ ہو اور طواف کرنے والا اسی بہاؤ سے نکلے جس کے ساتھ وہ داخل ہوا تھا۔
-
حرمین امور کے ادارہ نے فلم "عمرہ کا طریقہ" کا آغاز کر دیا
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی عمومی صدارت کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن ...
بين الاقوامى -
عمرہ کے بیگ میں کونسی 10 اشیا کا ہونا ضروری ہے: سعودی عرب
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ کرنے کے لیے آنے والے افراد کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
عمرہ انشورنس پالیسی کیا ہے اور کون کون سے زائرین اس کے مستحق ہوتے ہیں؟
چار صورتوں میں متاثر ہونے والے زائرین انشورنس کی مد میں ایک لاکھ ریال تک کی امداد ...
مشرق وسطی