دنیا میں کیپٹاگون سمگلنگ کے سب سے بڑے آپریشن کو دبئی پولیس نے کیسے ناکام بنایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی پولیس نے دنیا میں نشہ آور کیپٹاگون کی سمگلنگ کے سب سے بڑے آپریشن کو ناکام بنانے کی اپنی کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ ایک ویڈیو کلپ میں آپریشن سٹارم کی تفصیلات واضح کی گئیں۔ اس کارروائی میں 3 ارب درہم مالیت کی نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا تھا۔

دبئی کی پولیس نے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر دستاویزی فلم پیش کی۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بڑے کارگو جہاز پر سوار ایک ایشیائی ملک سے آنے والے ہزاروں کنٹینرز ملک میں اترنے والے ہیں۔ ان کنٹینرز میں مشکوکت اشیا بھی امارات پہنچیں گی۔

جنرل ایڈمنسٹریشن فار ڈرگ کنٹرول کے ایک تکنیکی افسر نے بتایا کہ ہم نے ان کنٹینرز کی شناخت کے لیے وقت کا مقابلہ کیا۔ ہمارے لیے سب سے مشکل چیلنج اس کی رازداری کو برقرار رکھنا تھا۔ اپنی طرف سے میجر جنرل عید محمد ثانی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ویڈیو کلپ میں کہا کہ ایک پیشہ ور بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک اور پکڑے والی نشہ آور گولیوں کا حجم تصور سے بھی زیادہ ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ منشیات سمگل کرنے والا گروہ اپنی کاریگری اور انجینئرنگ کے انداز کے ساتھ زہریلے اور نشہ آور مواد کو چھپانے کے لیے فرنیچر کے ٹکڑے بناتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں