اسرائیلی وزیر بن گویر کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں 5 فلسطینی گرفتار
شن بیٹ نے آپریشن کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے اسرائیلی شہریوں نے رقم کے عوض مجرمانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
اسرائیلی جنرل سیکورٹی سروس "شن بیٹ" نے آج بدھ کو انکشاف کیا کہ اس نے 5 فلسطینیوں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
شن بیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی سیل میں جنین، کفر دان، ناصرہ اور المقیبلہ کے نوجوان شامل تھے، اور ان کا ارادہ متعدد اسرائیلی شخصیات کو قتل کرنا تھا، ان میں قابل ذکر یہودا گلِک ہیں، جو کہ کنیسٹ کے انتہا پسند سابق رکن تھے۔
شن بیٹ، پولیس اور اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل اور مغربی کنارے میں سرگرم ایک مسلح نیٹ ورک کو ناکام بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کا مقصد جارحانہ سرگرمیاں کرنا اور ریاست اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
پانچوں فلسطینی افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے نام مراد کمامجہ (47 سال)، حسن مغریمہ (34 سال) زیاد شنطی ( 45 سال) حماد حمادی (23 سال) اور یوسف حمادی (18 سال کی عمر) بتائے گئے ہیں۔
تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا کہ مراد اور حسن دونوں نے اسرائیل میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور محافظ افراد اور اہم عوامی شخصیات کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کا کام کیا، جن میں وزیر اتیمار بین گویر اور سابق کنیسٹ ممبر یہودا گلک جیسی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ان سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وزیر کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ اپنے مشن کو آگے بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
مراد اور حسن نے مبینہ طور پر اسرائیل کے اندر دشمنانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لیے بھی کام کیا، جس میں اسرائیلی شہریوں کی گاڑیوں کو جلانا بھی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے، "اس کے بعد زیاد شنطی نے دو اسرائیلی عرب شہریوں، حماد حمادی اور یوسف حمادی کو کار جلانے کے حملے کے لیے بھرتی کیا، ان دونوں نے اس سال 22 جون کو حیفہ میں ایک کار کو جلایا اور انہوں نے اس حملے کی ویڈیو بھی تیار کی۔ "
بیان میں کہا گیا ہے، "تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کو رقم کے عوض حملے کرنے کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔"
-
اسرائیلی وزیر کا اقوام متحدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ
اسرائیل کے وزیر سیاحت حایم کاٹز منگل کے روز سعودی عرب کے پہلے اعلیٰ سطح کے سرکاری ...
مشرق وسطی -
’’سعودی عرب ایسی فلسطینی ریاست کا خواہاں ہے جس کا دارلحکومت القدس ہو‘‘
تین دہائیوں میں پہلی مرتبہ سعودی سفیر کی قیادت میں مملکت کے اعلی اختیاراتی وفد کا ...
مشرق وسطی -
مغرب کے ساتھ کشیدگی کے درمیان تصویر ساز مصنوعی سیارہ کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے:
مغربی حکام نے نور-3 کے لانچ پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔
مشرق وسطی