سعودی عرب:انسولین کی صنعت کو مقامی سطح پر فروغ دینے کا فیصلہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں ذیابیطس کے واقعات میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس سے کئی دوا ساز فیکٹریوں کو انسولین کی صنعت کو مقامی بنانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں سدیر فارماسیوٹیکلز کے ’سی ای او‘ یاسر العبیداء نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ "آج کا دن سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں دواسازی کی صنعت کی تاریخ میں پیداوار کے لیے مینوفیکچرنگ لائنوں کی لوکلائزیشن کے ذریعے ’سنوفی‘ اور نوبکو کے ساتھ انسولین کی کی تیاری کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی معاہدہ بیرون ملک سے ادویات کی درآمد کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ایک منفرد اور ممتاز منصوبہ

العبیداء نے مزید کہا کہ "ہم قومی صنعتی حکمت عملی کے ذریعے مختلف سرکاری ایجنسیوں اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ خصوصی، ہائی ٹیک فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے شعبے میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروجیکٹ میں بہت سے اجزاء ہوں گے جو اسے مخصوص اور منفرد بنانے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کے علاج میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کوپورا کرنے میں مدد دیں گے اور مملکت کے وژن 2030 کےاہداف کی تکیل میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

انسولین کی تیاری اولین ترجیح

ریاض چیمبر میں طبی سہولیات کی کمیٹی کے وائس چیئرمین جناب بن سلیمان العجاجی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب ویژن 2030 کے مطابق فارماسیوٹیکل صنعتوں کی لوکلائزیشن کے ذریعے فارماسیوٹیکل سکیورٹی کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت اس وژن کے ذریعے معاشرے میں پھیلنے والی بیماریوں پر توجہ مرکوز کرنے بالخصوص ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دواسازی کی صنعت میں انسولین کی صنعت کو اس سے متاثر ہونے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے نتیجے میں ایک ترجیح حاصل ہے، کیونکہ بعض علاقوں میں ذیابیطس کے شکار افراد کی شرح 35 فیصد سے زیادہ تک پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مقامی انسولین کی صنعت اس دوا کی مانگ میں اضافہ کرتی ہے۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کا مطلب ہے کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی علامات اور پیچیدگیوں کو کم کرنا، اس طرح علاج کی لاگت کو کم کرنا اور مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں