معروف امریکی مصنف و صحافی شان کنگ نے اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایوارڈ یافتہ معروف لکھاری، صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما 44 سالہ جیفری شان کنگ نے اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا۔

شان کنگ کو نسل پرستی اور خصوصی طور پر افریقیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

شان کنگ صحافت کے علاوہ انسانی حقوق کے رہنما بھی رہے ہیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے خلاف انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف کھل کر بات کی۔

جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بات کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جب کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی پہلے شیڈوبین کیا گیا اور بعد ازاں ان کا اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا۔

شان کنگ گزشتہ چند ماہ سے مسلمانوں اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے حق میں کھل کر سامنے آئے تھے، جس وجہ سے انہیں امریکا میں مخالفت کا بھی سامنا رہا لیکن اب انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

شان کنگ نے فیس بک پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کرلیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں