اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ بطور عیدی ’کھلانے‘پر سعودی شہری گرفتار
سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب مذکورہ شہری نے کیا
سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے کرنسی نوٹ تلف کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے۔
الدوامی پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ایک شخص اپنے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ عیدی کے طور پر کھلا دیا‘۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ نے 500 کا نوٹ اس کے ہاتھ میں دیکھتے ہی کھا لیا۔
📹 | شرطة محافظة الدوادمي بمنطقة الرياض تقبض على شخص تعمد إتلاف العملة في محتوى مرئي. pic.twitter.com/J86cVnWRDG
— الأمن العام (@security_gov) April 16, 2024
الدوادمی پولیس نے کہا ہے کہ ’جان بوجھ کر ملک کی قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب مذکورہ شہری نے کیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جس سے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑ نے تین سے 5 سال قید اور تین ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔