مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصی پر اسرائیلی انتہا پسندوں کے حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکومت کے متعدد عہدیداروں، کنیسٹ کے ارکان اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاری بیان میں اسرائیلی حکام کے اس اقدام کی بھی مذمت کی گئی جس میں انتہا پسند آباد کاروں کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے تحفظ میں اشتعال انگیز مارچ کی اجازت دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ’ یہ خلاف ورزیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح اور مشتعل کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ خاص طور پر جن حالات سے غزہ پٹی اور فلسطینی عوام گزر رہے ہیں‘۔

بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ’ اس قسم کے منظم حملے بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔

’اس طرح کی کارروائیاں 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوں گی‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں