چلی میں واقع کرہ ارض کے سب سے خشک صحرا ’اٹاکاما‘ میں ریت کے ٹیلوں کو پچھلے کچھ دنوں میں سفید اور جامنی رنگ کے پھولوں نے ڈھانپ رکھا ہے۔ ابتدائی بارشوں نے جنوبی نصف کرہ کے موسم سرما کی گہرائیوں میں پھولوں کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔
صحرائے اٹاکاما کو ایک "پھول دار صحرا" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، جس میں موسم کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیج ہر چند سالوں میں موسم بہار کے دوران پھولوں کی شکل میں کھلتے ہیں۔
لیکن حالیہ شدید بارشیں جو کہ ایل نینو کے نام سے مشہور موسمی رجحان کی وجہ سے ہوئی نے صحرا کو جلد گلزار بنا دیا۔
نیشنل فاریسٹ فاؤنڈیشن کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے شعبے کے سربراہ سیزر پیسارو نے کہا کہ موسم سرما میں پھولوں کا کھلنا ابھی کافی نہیں ہے کہ صحرا کو سرکاری طور پر "پھولوں والا صحرا" سمجھا جائے۔
پیسارو نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے جس سے وسیع علاقے میں پھول کھل سکتے ہیں۔ اس کے لیے ابھی ہمیں انتظار کرنا پڑے گا"۔
آٹاکاما میں ابتدائی پھول آخری بار 2015 میں کھلے تھے۔