سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے شمالی سرحد پر 14 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ضبط کرلی
منتقل کرنے والے اور وصول کرنے والے سماج دشمن عناصر گرفتار
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے شمالی سرحدی علاقے میں چٹانیں توڑنے والی مشین (کرشر) کے اندر چھپائی گئی 1.4 ملین سے زائد ایمفیٹامائن کی گولیاں برآمد کر لی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے آج جاری کردہ بیان کے مطابق مملکت کی سکیورٹی اور نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے انسدادِ منشیات کی کوششوں کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسدادِ منشیات نے (1,401,925) ایمفیٹامائن کی گولیاں پکڑی ہیں۔
وزارت داخلہ نے شمالی سرحدی علاقے میں اسے منتقل کرنے والے اور وصول کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ایک اردنی نژاد غیر ملکی اور 3 سعودی شہری شامل ہیں۔
سکیورٹی حکام نے تمام شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر مجاز حکام کو اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں 911 پر، مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسدادِ منشیات کی ہیلپ لائن 995 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ای میل [email protected] کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے، اور تمام اطلاعات مکمل رازداری کے ساتھ لی جائیں گی اور اطلاع دہندہ کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
وزارت داخلہ اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ اس کے تمام سکیورٹی ادارے، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر ان تمام عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے جو مملکت اور اس کے نوجوانوں کو منشیات کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
سعودی عرب کا شام میں ٹیومر کے علاج کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبہ
شاہ سلمان امدادی مرکز کے زیر انتظام کلینکوں نے زعتری میں شامی مہاجرین کے لیے اپنی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے 17 شہر عالمی ادارہ صحت کے معیارات پر پورے اترتے ہیں
سعودی عرب میں شعبہ صحت کی تبدیلی کے پروگرام کی کامیابیوں کو کابینہ کی طرف سے سراہا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں متوقع فیفا ورلڈ کپ ، پاکستان 4 لاکھ کارکنوں کی خدمات پیش کرنے کو تیار
پاکستان سعودی عرب میں متوقع اگلے ورلڈ کپ کے لیے چار لاکھ تک کارکنوں کی خدمات پیش ...
پاكستان