صحت : جسم میں وٹامنD کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6 غذائی ہدایات
وٹامن D ایک غذائی عنصر ہے جو صحت مند ہڈیاں بنانے اور انھیں برقرار رکھنے کے لیے جسم کو مطلوب ہوتا ہے۔ اس لیے کہ انسانی جسم صرف وٹامن ڈی کی موجودگی میں ہی کیلشیئم (ہڈی کا مرکزی جزو) کو جذب کر سکتا ہے۔
اسی طرح وٹامن ڈی جسم کے خلیوں میں بہت سے دیگر کاموں کو منظم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کی اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی فلیمیٹری اور اعصاب کی حفاظت سے متعلق خصوصیات انسان کے مدافعتی نظام کی صحت، پٹھوں کی فعالیت اور دماغی خلیوں کی سرگرمی کو مضبوط بناتی ہیں۔
بھارتی اخبار "انڈیا ٹائمز" کے مطابق انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح بہتر بنانے کے لیے درج ذیل غذائی ہدایات پر عمل کیا جا سکتا ہے :
1. سمندری غذائیں
رپورٹوں کے مطابق صرف 100 سولمن مچھلی وٹامن ڈی کی 386 اکائیاں فراہم کر سکتی ہے۔
2. کھمبی
کھمبی (مشروم) کو پروٹین سے بھرپور شمار کیا جاتا ہے تاہم تحقیقی مطالعوں سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ وٹامن ڈی کی سطح دوبارہ حاصل کرنے میں بھی مفید ہو سکتی ہے۔
3. دودھ کی مصنوعات
گائے کا دودھ اور اس کے متبادل جیسے سویا دودھ اور بادام کا دودھ یہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح بڑھانے میں مدد گار ہوتے ہیں۔
4. انڈے کی سفیدی
تحقیقی مطالعوں کے مطابق گھاس پر پلنے والی مرغی کے انڈے کی سفیدی وٹامن ڈی کی اچھی مقدار فراہم کر سکتی ہے۔
5. فوڈ سپلیمنٹس
وٹامن ڈی کی کمی کا شکار افراد فوڈ سپلیمنٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا چاہیے۔
6. دھوپ
یقینا دھوپ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے زیادہ روایتی ذریعہ ہے۔ روزانہ 10 سے 15 منٹ دھوپ میں رہنا جسم میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔