جادوئی مشروب جو دل کے دورے اور ذیابیطس کا خطرہ کم کر دیتا ہے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تازہ ترین تحقیق سے ایک ایسے گرم مشروب کا معلوم ہوا ہے جو میٹھی اشیا کے دیوانوں کے لیے ایک شان دار تحفہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انگریزی ویب سائٹ Surrey Live کے مطابق یہ چاکلیٹ کا مزے دار گرم مشروب ہے۔

دل کا دورہ اور ذیابیطس

گذشتہ ماہ سائنس دانوں نے مذکورہ مشروب کے مرکزی جزو Flavonoids کو سراہا جو اپنی اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش مخالف خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور پھر اس سے امراض قلب اور دل کے دوروں کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ ان افراد کو بھی ممکنہ فوائد پیش کرتا ہے جو انسولین رزیزٹنس یا ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں۔

گرم چاکلیٹ
گرم چاکلیٹ

گرم چاکلیٹ

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فوائد چاکلیٹ کا گرم مشروب پینے سے حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ اہم بات یہ کہ Healthline ویب سائٹ کے مطابق یہ چیز صرف کسی بھی قسم کی چاکلیٹ تک محدود نہیں بلکہ اس میں کوکو (خام چاکلیٹ) بھی شامل ہے۔

خام چاکلیٹ
خام چاکلیٹ

کوکو (خام چاکلیٹ)

اکثر مرتبہ کوکو مصنوعات میں چینی کی بہت کم مقدار ہوتی ہے یا پھر چینی بالکل نہیں ہوتی ہے۔ تاہم Healthline ویب سائٹ کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ کوکو کی ایک خالص شکل بھی ہوتی ہے جو اکثر دیگر کوکو مصنوعات کے مقابلے میں عموما کم پروسیسڈ اور زیادہ کثیف غذائی عناصر پر مشتمل ہوتی ہے۔

تیاری کا صحت بخش طریقہ

ماہرین کے مطابق چینی کی بڑی مقدار کا اضافہ کیے بغیر غذائیت بخش گرم چاکلیٹ مشروب تیار کرنے کے لیے ایک کپ گرم دودھ میں کوکو پاؤڈ کا ایک بڑا چمچہ ملا لیا جائے۔ پھر اس پر دار چینی کا چھڑکاؤ کیا جائے اور میٹھا ذائقہ حاصل کرنے کے لیے تھوڑا شہد ملا لیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size