نواسے کی آمد قریب، اردن کی ملکہ کی اشتیاق سے بھرپور پوسٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کی ملکہ رانیا عبد اللہ نے آج جمعے کے رو ز "انسٹاگرام" پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللہ الثانی اور اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں شہزادی ایمان پر حمل کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں جس کی تصدیق ملکہ رانیا کے محبت اور مسرت سے بھرے تبصرے نے بھی کر دی۔ انھوں نے تصویر کے ساتھ لکھا "یہ دونوں ہی میرے دل میں بہت قیمتی ہیں مگر آنے والا سب سے قیمتی ہے ... اللہ تعالی خیریت کا معاملہ فرمائے"۔

ملکہ رانیا کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیع پذیرائی حاصل ہوئی جنھوں نے ہاشمی شاہی خاندان کے لیے مسرت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اردن کے فرماں رواں شاہ عبداللہ الثانی بن الحسین کی بیٹی شہزادہ ایمان کی شادی مارچ 2023 میں کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر سے ہوئی تھی۔ یہ 20 سال میں شاہی خاندان کی اردن میں منعقد ہونے والی پہلی شادی کی تقریب تھی۔

شہزادی ایمان کے شوہر جمیل یونانی نژاد ہیں اور وہ 1994 میں وینزویلا کے دار الحکومت کراکس میں پیدا ہوئے۔ جمیل نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور وہ امریکا کے شہر نیویارک میں مالیاتی سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 ماہ قبل اگست 2024 میں اردن کے شاہی دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوہ الحسین کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ بچی کا نام ایمان رکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں