رمضان کے لیے بہترین مشروبات ... "چیٹ جی پی ٹی" نے بتا دیا
اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان کے طویل روزوں کے دوران میں شدید پیاس سے بچنے کے لیے جسم کو صحت بخش مشروبات کے ذریعے پانی کی کمی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم رمضان کے دوران میں مختلف اقسام کے مشروبات کی بھرمار دیکھ کر کچھ لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔
اسی لیے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن "چیٹ جی پی ٹی" سے یہ سوال پوچھا کہ رمضان میں افطار سے لے کر سحر تک پینے کے لیے بہترین اور صحت مند مشروبات کون سے ہیں۔ اس پر یہ جواب موصول ہوا کہ مناسب مشروبات جسم میں توانائی کی سطح برقرار رکھنے، الیکٹرولائٹس کو دوبارہ بھرنے اور ہاضمے میں مدد فراہم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح چیٹ جی پی ٹی نے مشروبات کی ایک فہرست بھی پیش کی جن میں بعض شان دار انتخاب کو انسان افطار اور سحری میں شامل کر سکتا ہے۔ یہ مشروبات درج ذیل ہیں:
1 - پانی
2 - لیموں کا شربت عرق گلاب کے ساتھ
3 - ناریل کا پانی
4 - انار کا شربت
5 - پودینے کی چائے
6 - کھجور کا شربت
7 - دہی کی چھاچھ
8 - گاجر اور موسمی کا شربت
9 - سیب کے سرکے کا شربت
10 - ہربل چائے
اہم ہدایات:
شکر والے مشروبات سے پرہیز کریں کیوں کہ یہ توانائی میں کمی اور خشکی کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہذا ان کا کم استعمال بہتر ہے۔
اسی طرح کیفین کا استعمال اعتدال میں کرنا چاہیے کیوں اس کا زیادہ استعمال خشکی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے اسے پانی یا ناریل کے پانی جیسے مرطوب مشروبات کے ساتھ متوازن کرنا چاہیے۔