رمضان کے روزے کے متعدد فوائد ، زہریلے مواد اور اضافی وزن سے چھٹکارا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تحقیقی مطالعوں سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ روزہ جسم سے زہریلے مواد خارج کرنے، خون میں شوگر کا تناسب قابو میں رکھنے اور دل کی صحت، قوت مدافعت اور ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ یہ بات انگریزی ویب سائٹ Money Control پر جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رمضان کے روزے انسان کو درج ذیل فوائد پہنچاتے ہیں :

• وزن میں کمی:

رمضان کے روزوں کے دوران میں وزن کم ہو جاتا ہے تاہم اگر صحت مند طرز حیات نہ اپنایا جائے تو چند مہینوں میں وزن دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔

• کولسٹرول کی سطح:


تحقیقی مطالعوں ے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزے رکھنے سے مردوں میں مجموعی کولسٹرول اور ٹرائی گلسرائڈز کی سطح کم ہوتی ہے جب کہ خواتین میں صحت بخش کولسٹرولHDL بڑھتا ہے۔

• ذیابیطس کا مرض:

ذیابیطس کے مریضوں کو روزے میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ معالج سے ہمیشہ مشورہ کیا جائے، صحت بخش غذائی نظام کو اپنایا جائے اور رمضان کے مہینے کے دوران میں خون میں شوگر کی سطح کو باقاعدگی سے جانچا جائے۔

• قوت مدافعت:

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روزے کے انسان کے مدافعتی نظام پر مثبت آثار ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ جسم کو سوزشوں کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتا ہے۔
• گردے کی صحت:رمضان میں دن کے اوقات میں پانی پینے کی ممانعت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ تحقیقی مطالعوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ صحت بخش طرز زندگی اپناتے ہیں ، روزہ ان کے گردوں کے کام کرنے یا پیشاب کے نظام کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ تاہم افطار کے بعد سے سحری تک جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا چاہیے تا کہ گردے کی صحت باقی رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں