صحت : 6 طریقے جن کے ذریعے عمر کے کسی بھی حصے میں یادداشت بہتر بنائیں
امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ انسان زندگی کے کسی بھی حصے میں ارتکاز اور یادداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ بھارتی اخبار Hindustan Timesکے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ درج ذیل 6 سادہ سی ہدایات پر عمل کر کے ادراکی صلاحیتوں اور ذہنی سرگرمی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے :
1 – مسلسل سیکھنے کا عمل
یقینا مسلسل سیکھنے کا عمل باقاعدہ ذہنی سرگرمی برقرار رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ مثلا نئی مہارتوں یا مشاغل کا سیکھنا جن سے دماغ حالت ارتکاز میں رہے اور ذہنی سرگرمی کو تقویت ملے۔
2 – عقل کا چیلنج
دماغ کو سیکھنے کے عمل کے ذریعے تحریک دینا دماغی خلیوں کے رابطے کو مضبوط کرتا ہے اور یادداشت بہتر بناتا ہے۔
3 – تصاویر کو خوشبوؤں سے جوڑنا
تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تصاویر کو خوشبوؤں کے ساتھ جوڑنا ان کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے، حتیٰ کہ خوشبو نہ ہونے کی صورت میں بھی۔
4 – بڑھاپے کو مثبت نظر سے دیکھنا
بڑھاپے کے حوالے سے مثبت سوچ ، یادداشت اور ادراکی عمل کے تحفظ اور ارتکاز کی صلاحیت میں اضافے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
5 – یاد دہانی کے ذرائع
یاددہانی کے ذرائع اور کیلنڈروں کا استعمال اہم کاموں کے لیے ذہنی توانائی فراہم کرنے اور کاموں کی تکمیل کی شرح بڑھانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
6 – بلند آواز سے پڑھنا
جملوں اور متن کو بلند آواز میں پڑھنا یا انھیں لکھنا ... یادداشت مضبوط بناتا ہے۔
-
روزانہ صبح تین کھجور، سات بادام کھانے کے سات صحت افزا فوائد جانیے
بلاشبہ صرف تین کھجور اور پانچ بادام کھانے کی ایک سادہ سی عادت جسم کو بہت سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
صحت: روزانہ دو مسمی کھانے کے 10 حیران کن فوائد جانیے
پھلوں میں مسمی اپنے مزے دار ترش ذائقے کے ساتھ رطوبت سے بھرپور اور تازگی بخش پھل ...
ایڈیٹر کی پسند -
1.44 بلین ڈالر کے ساتھ شاہ سلمان مرکز 53 ملکوں میں 642 صحت کے منصوبوں پر عمل پیرا
سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے اپنی جاری کوششوں کو ٹھوس ...
مشرق وسطی