صحت : بروکلی کھانے کے 6 اہم ترین فوائد جانیے
بروکلی (شاخ گوبھی) کو اُن سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے جو حیرت انگیز طبی فوائد سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس میں نہ صرف ایسے اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں جو جسم کو متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، بلکہ یہ کئی اہم غذائی اجزاء پر بھی مشتمل ہے جو عمومی صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
بروکلی کو تمام کھانوں میں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ ذیل میں بروکلی کے چند نمایاں اور اہم فوائد پیش کیے جا رہے ہیں جو انگریزی ویب سائٹ "thenutraplanet" پر بتائے گئے ہیں۔
1 - مدافعتی نظام کی مضبوطی
بروکلی وٹامن C سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کے لیے ایک بنیادی عنصر شمار ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے انسان نزلہ زکام کے خلاف مزاحمت کا شان دار ذریعہ حاصل کر لیتا ہے۔
2 - ہاضمے کی بہتری
بروکلی ریشے (فائبر) سے بھرپور ہوتی ہے جو ہاضمے کے نظام کی صحت برقرار رکھنے میں مدد گار ہے۔ یہ قبض سے بچاؤ اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے، کیوں کہ یہ آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو خوراک فراہم کرتی ہے۔ اس سے مائیکرو بایوم (آنتوں کے جرثوموں کے توازن) میں بہتری آتی ہے، سوزش میں کمی واقع ہوتی ہے، اور غذائی اجزاء کے جذب ہونے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
3 - ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی
بروکلی وٹامن K اور کیلشیئم کا بہترین ذریعہ شمار ہوتی ہے اور یہ دونوں چیزیں ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ ایک کپ بروکلی انسانی جسم کے لیے وٹامن K کی یومیہ ضرورت کے 116% حصے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس سے ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ کیلشیئم ، وٹامن K کے ساتھ مل کر ہڈیوں کے ڈھانچے کی مضبوطی پر کام کرتا ہے۔ اس طرح یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن اور جوڑوں کے مسائل سے حفاظت میں کردار ادا کرتا ہے۔
4 - دل کی صحت کے لیے مدد گار
بروکلی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور ریشے (فائبر) خون میں کولسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ اس طرح خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور دل اور شریانوں کے امراض سے دوچار ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بروکلی میں پوٹاشیئم کی زیادہ مقدار (ہر کپ میں یومیہ تجویز کردہ مقدار کا 8 فی صد) بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے، دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے اور مجموعی طور پر دل کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
5 - سرطان سے حفاظت
بروکلی میں "سلفورافین" پایا جاتا ہے جو ایک قدرتی نباتاتی مرکب ہے اور سرطان سے لڑنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صلیبی سبزیاں جیسے بروکلی وغیرہ کا استعمال چھاتی، مثانے اور آنتوں کے سرطان کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ سلفورافین مضر خلیات کو نشانہ بناتا ہے، جسم میں آکسیڈیٹیو اسٹریس (oxidative stress) کو کم کرتا ہے اور جسم کے قدرتی ڈیٹاکس (زہریلے مادوں کے اخراج) کے عمل کو سہارا دیتا ہے۔
6 – دماغ کے کام کرنے میں بہتری
بروکلی وٹامن K سے بھرپور ہوتی ہے، جو دماغی صحت اور ادراکی صلاحیتوں (یعنی سوچنے، سمجھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت) کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ وٹامن انسان میں سفِنجولیپیڈز (sphingolipids) کی تشکیل میں مدد دیتا ہے، جو دماغی خلیات کی ساخت کے لیے ایک خاص قسم کی چربی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بروکلی میں ایسے مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جیسے گلوکوسینولیٹس (glucosinolates)، جو عمر بڑھنے کے ساتھ ادراکی زوال (یعنی ذہنی کمزوری) کی رفتار کو سست کر سکتے ہیں، دماغی سوزش کو کم کرتے ہیں اور اعصابی نظام کو لاحق امراض جیسے الزائمر اور پارکنسن سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
7 - جلد کی صحت کی بہتری
بروکلی میں وٹامن C کی زیادہ مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ کولیجن کی پیداوار بڑھانے میں مدد دیتا ہے، جو جلد کی تروتازگی اور جوانی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بروکلی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جیسے بیٹا کیروٹین اور لیوٹین، مضر آزاد ذرات سے لڑتے ہیں جو قبل از وقت بڑھاپے اور سورج کی شعاعوں یا آلودگی سے ہونے والے جلدی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
8 - وزن کا کنٹرول
بروکلی کیلوریز میں کم لیکن غذائیت، ریشے (فائبر) اور پانی سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ اسے وزن پر قابو پانے کے لیے ایک مثالی غذا بناتا ہے۔ بروکلی میں موجود ریشہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے۔ اس کی وجہ سے بے وقت بھوک یا غیر صحت بخش اسنیکس (ہلکی پھلکی غذا) کھانے کی خواہش میں کمی آتی ہے۔ یہ خصوصیت وزن کم کرنے یا اسے برقرار رکھنے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
-
میری صحت بہت اچھی۔۔۔۔ ٹرمپ کا طبی معائنے کے بعد بیان
امریکی صدر ڈؑونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ خود کو "بہت اچھی" صحت کا مالک محسوس کر ...
بين الاقوامى -
جدہ: فرانسیسی قونصل خانہ فرانس کے کھانوں کی خوشبو اور ذائقہ لاتا ہے
جدہ میں فرانسیسی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام عمدہ کھانوں کی ایک شام میں سفارت کاروں ...
بين الاقوامى -
وزن کم کرنے کے لیے ہمیں روزانہ کتنے کلو میٹر چلنا چاہیے؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ وزن کم کرنا عموماً سخت غذائی پلان یا شدید جسمانی ورزشوں کا ...
ایڈیٹر کی پسند