رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ سے ازبکستان کے 'سنٹر فار اسلامک سویلائزیشن' کے وفد کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ازبکستان کے سنٹر فار اسلامک سویلائزشن کے صدر فردوس عبدوخالیکوو کے زیر قیادت ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی ہے اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو اجاگر کیا کہ یہ ادارہ کس طرح اسلامی تمدن و ثقافت کے خلاف پھیلائے گئے پروپیگنڈے اور منفی باتوں کا ازالہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ ساری کی ساری منفی باتیں اور غلط فہمیاں پھیلانے کا انداز اب ایک روایتی طریقہ بن چکا ہے۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے پیر کے روز رپورٹ کی ہے۔

ازبکستان کے سنٹر فار اسلامک سویلائزشن کے صدر نے کہا ہمارے لیے یہ اظہار کرنا قابل فخر ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کی بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر العیسیٰ کی تعریف کی اور کہا اقوام متحدہ میں ڈاکٹر عیسیٰ کی تقریر مسلمانوں کے لیے بڑے حوصلے اور فخر کی بات ہے کہ ڈاکٹر عیسیٰ نے اسلاموفوبیا کے شکار مسلمانوں کے حق میں بات کی اور لوگوں کو اسلام دشمنی کے ہتکھنڈے اسلامفوبیا کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

دریں اثناء مکہ میں عراقی قونصل جنرل محمد سمیر علی نقشبندی نے ڈاکٹر عیسیٰ سے ملاقات کی۔ ان کی یہ ملاقات ان کے قونصل جنرل کی مدت کے خاتمے پر ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size