گردوں کی حفاظت کے لیے ناشتے میں کن آٹھ چیزیں سے پرہیز کرنا چاہیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ناشتہ مجموعی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ خاص طور پر ناشتہ گردوں کے افعال کے لیے جو جسم سے فالتو مادے صاف کرتے ہیں اور پانی و نمکیات کا توازن برقرار رکھتے ہیں کے لیے اہم ہے۔ بعض عام ناشتے کی چیزیں گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتی ہیں۔ وہ لوگ جن کے گردوں کے افعال کمزور ہیں یا انہیں پہلے سے کوئی بیماری ہے تو انہیں ان چیزوں سے خاص طور پر پرہیز کرنا چاہیے۔ ” ٹائمز آف انڈیا “ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان اشیا کی نشاندہی کی ہے ۔

1. پروسیسڈ میٹ

پروسیسڈ میٹ میں سوڈیم، فاسفورس اور پریزرویٹوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو گردوں پر دباؤ کا سبب بنتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے تازہ، کم چکنائی والے پروٹین یا اُبلے ہوئے انڈوں کا انتخاب کریں۔

2. ناشتے کے سیریلز

یہ سیریلز چینی سے بھرپور اور غذائی اجزاء سے خالی ہوتے ہیں۔ یہ موٹاپے اور انسولین ریزسٹینس کا خطرہ بڑھاتے ہیں اور گردوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ صحت کے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ان کی جگہ بغیر میٹھے اوٹس یا گرینولا کا استعمال کریں۔

3. فلیورڈ دہی

فلیورڈ دہی بھی غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے۔ اس میں اضافی چینی اور مصنوعی فاسفیٹ ہوتے ہیں جو معدنیات کے توازن کو بگاڑ کر گردوں کو تھکا سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ بغیر میٹھے سادہ دہی میں تازہ پھل یا بیج ملا کر کھائیں۔

4. پیسٹریز اور میٹھی بیکری آئٹمز

یہ آئٹمز ریفائنڈ چینی اور غیر صحت بخش چربی سے بھرپور ہوتی ہیں جو بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ کرتے ہیں اور گردوں پر بوجھ بڑھاتے ہیں۔ بہتر متبادل یہ ہے کہ ہول گرین اٹے سے بنی بیکری آئٹمز یا کم میٹھے گھر کے بنے اوٹس بسکٹ کھائے جائیں۔

5. تیار شدہ ناشتے کے سینڈوچ

تیار شدہ ناشتے کے سینڈوچ میں اکثر سوڈیم، پریزرویٹوز اور پروسیسڈ میٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گردوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے بہتر ہے کہ گھر پر ہول گرین بریڈ، سبزیوں اور ہلکے پروٹین والا سینڈوچ بنائیں۔

6. فوری تیار ہونے والے نوڈلز

فوری تیار ہونے والے نوڈلز میں سوڈیم اور ایم ایس جی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی اور بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس طرح یہ نوڈلز گردوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اگر آپ نوڈلز کھانا چاہتے ہیں تو انہیں کم سوڈیم والے شوربے، تازہ سبزیوں اور ہلکے پروٹین کے ساتھ بنائیں۔

7. ڈبے میں بند پھلوں کے جوس

زیادہ تر ڈبے میں بند جوس میں اضافی چینی ہوتی ہے اور ان میں فائبر کی کمی ہوتی ہے جو مکمل پھل میں موجود ہوتا ہے۔ اس سے وزن اور میٹابولک مسائل میں تیزی آ سکتی ہے اور گردوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔ بہترین انتخاب مکمل پھل یا کم چینی والا تازہ جوس ہے۔

8. پینکیکس اور وافلز

یہ ریفائنڈ اٹے سے بنے ہوتے ہیں اور ان پر میٹھا سیرپ ڈالا جاتا ہے جو ہائی بلڈ شوگر، موٹاپے اور گردوں پر دباؤ کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ متبادل کے طور پر ہول گرین پینکیکس یا اوٹس سے بنے پینکیکس کے ساتھ تازہ پھل اور سادہ دہی کا استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں