اچانک ابھرتا دیو ہیکل گڑھا، بجلی کے کھمبے کو سڑک سمیت نگل گیا: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تھائی لینڈ کے حکام ان دنوں خلیج نما ایک بڑے گڑھے کے اثرات کو قابو میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو دارالحکومت بینکاک کے وسط میں ایک ہسپتال کے قریب اچانک نمودار ہو گیا۔ اس واقعے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی اور کئی بنیادی خدمات منقطع ہو گئیں۔"

حکام کے مطابق یہ گڑھا، جس کی گہرائی تقریباً 50 میٹر اور رقبہ لگ بھگ 900 مربع میٹر ہے، فاجیرا ہسپتال کے سامنے نمودار ہوا اور اس نے علاقے میں ٹریفک کے نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔

ادھر ہسپتال انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلےکے حل تک مریضوں کا عارضی طور پر داخلہ روک دیا گیا ہے۔

زیر زمین ریل

تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم، انوتین شارنویر اکول (Anutin Charnvirakul)نے وضاحت کی کہ میٹرو پراجیکٹ کی کھدائی سے نکلی ہوئی مٹی پھسل کر اس جگہ پر آ گئی۔ انہوں نے مزید کہا: "خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔"

اپنی جانب سے بینکاک کے گورنر چادچارت سِتِتِپُنٹ ("Chadchart Sittipunt) نے کہا کہ ایک پائپ پھٹنے کی وجہ سے علاقے میں پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

انہوں نے مزید بتایا:"ہسپتال کا عملہ محفوظ ہے، لیکن سب سے بڑا خدشہ قریب موجود پولیس اسٹیشن کے حوالے سے ہے، اسی لیے احتیاطاً رہائشیوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔"

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ سڑک آہستہ آہستہ دھنس رہی ہے، اور ایک نالے کے پائپ سے پانی باہر نکل رہا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے بھی گر گئے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز دوپہر تک حکام نے اعلان کیا کہ وہ زمین کو مزید سرکنے کو روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اور اس بات کی تصدیق کی کہ گڑھے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وہ علاقے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں