سونے سے پہلے یہ مشروب ذہنی تناؤ، کولیسٹرول میں کمی کرتے ہیں!
کچھ لوگ شدید جسمانی اور ذہنی تناؤ، سکرین کے زیادہ استعمال، موجودہ صحت کے مسائل یا غیر صحت مند غذائی عادات کی وجہ سے بے خوابی کی راتیں گزارتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نیند کے مسائل سے بچنے کے لیے کچھ آسان اور مؤثر مشروبات ہیں جو پرسکون نیند بحال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور ساتھ ہی خراب کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کر سکتے ہیں
1. ہلدی والا گرم دودھ
اس کلاسک مشروب کو سونے سے پہلے تیار کرنے کے لیے، دودھ کو ایک برتن میں اُبالیں، پھر اس میں ہلدی، الائچی اور شہد ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس مشروب میں موجود ہلدی کا جزو کرکومین مضبوط سوزش مخالف اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے۔
سونے سے پہلے ہلدی والا گرم دودھ پینے سے اعصابی نظام کو سکون ملتا ہے اور کورٹیسول کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔ ہلدی دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرتی ہے اور شریانوں میں سوزش کو کم کرتی ہے۔
2. بابونہ چائے
یہ ایک مسلمہ قدیم طریقہ علاج ہے جو ذہنی تناؤ کو کم کرنے، سوجن (التہاب) کو گھٹانے، اعصاب کو سکون دینے، بے چینی کو کم کرنے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
بابونہ چائے ذہن اور جسم پر پڑنے والے پُرسکون اثرات کی وجہ سے اکسیر سمجھی جاتی ہے۔
نیز، سونے سے پہلے بابونہ چائے کا ایک کپ پینا جگر کے افعال کو بہتر بنا کر کولیسٹرول کو کم کرنے اور چکنائی کے تحول (Fat Metabolism) کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے۔
3. بادام ملا دودھ
بادام ملا دودھ صحت مند چکنائیوں اور اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس میں الائچی (ہیل) کا ہلکا سا چھڑکاؤ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور ایک پُرسکون اثر فراہم کرتا ہے، جو ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ دل کے لیے ایک بہترین مشروب ہے جو جسم کو سکون بخشتا ہے اور "خراب کولیسٹرول" (LDL) کو کم کرنے میں معاون ہے۔
4. آملے کا جوس
آملہ وٹامن C اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
سونے سے پہلے شہد کے ساتھ ملا کر آملہ کے جوس کا ایک چھوٹا کپ پینا آکسیڈیٹیو اسٹریس (oxidative stress) کو کم کرتا ہے، کورٹیزول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے، اور کولیسٹرول کے صحت مند میٹابولزم کو سہارا دیتا ہے۔ یہ قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور دل کی مجموعی صحت کو بہتر کرتا ہے۔
5. السی کے بیچ کا دودھ
یہ گرم مشروب تیار کرنے کے لیے السی کے بیجوں کو بھونا جاتا ہے، کیونکہ یہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈز اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو خراب کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔
تیاری کے لیے دودھ میں ایک گٹھلی نکالی ہوئی کھجور بھگوئی جاتی ہے، پھر اس میں السی کے بیجوں کا پاؤڈر شامل کیا جاتا ہے۔ یہ مشروب قدرتی طور پر کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور سونے سے پہلے جسم کو سکون بخشتا ہے۔ اومیگا-3 فیٹی ایسڈز ذہنی دباؤ اور سوجن کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔