خوشی تک پہنچنے کے لیے 10 سادہ اقدامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے زیادہ خوش رہنے والے لوگ عموماً وہ ہوتے ہیں، جو دوسروں کو متاثر کرنے کی کم کوشش کرتے ہیں۔

ویب سائٹ Global English Editing کی ایک رپورٹ کے مطابق اصل حقیقت یہ ہے کہ جتنا انسان ہر چیز کی زیادہ پرواہ کرتا ہے، اتنا ہی اس کی خوشی کم ہوتی جاتی ہے۔

بے پرواہی کا مطلب یہ نہیں کہ انسان بے حس مشین بن جائے یا زندگی سے الگ ہو جائے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی جذباتی توانائی کو سمجھداری سے استعمال کرے۔ یعنی یہ طے کرے کہ کون سی چیز اس کی توجہ کے قابل ہے اور باقی چیزوں کو نظر انداز کر دے۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق اس مہارت کو سیکھنے اور واقعی زندگی سے لطف اٹھانے کے لیے دس سادہ طریقے یہ ہیں:

1- بے فائدہ بحثوں سے دور رہیں

زیادہ تر بحثیں حقیقت کے لیے نہیں بلکہ انا کے لیے ہوتی ہیں۔ لوگ سمجھنے سے زیادہ خود کو درست ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ معمولی باتوں میں صحیح ثابت ہونا کوئی بڑی کامیابی نہیں۔

اس لیے اپنی توانائی صرف ان معاملات پر خرچ کریں ،جو واقعی آپ کی زندگی یا آپ کے عزیزوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہوں۔

2- نتائج سے ضرورت سے زیادہ وابستگی چھوڑ دیں

انسان کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے، پھر معاملات کو فطری انداز میں ہونے دینا چاہیے۔ اپنی توجہ صرف ان چیزوں پر رکھیں ،جن پر آپ کا اختیار ہے، جیسے آپ کی محنت، رویہ اور فیصلے۔

3- اپنی انفرادیت کو قبول کریں

صرف اس لیے مختلف انداز اپنانا کہ لوگ آپ کو قبول کریں، درست نہیں۔ آپ کی انوکھی خصوصیات دراصل خامیاں نہیں بلکہ آپ کی پہچان ہیں۔ جو لوگ واقعی اہم ہیں وہ آپ کی انفرادیت کو پسند کریں گے۔

4- غلط فہمیوں کو نظر انداز کریں

کبھی کبھی کوئی شخص آپ کو غلط سمجھ لیتا ہے یا آپ کے بارے میں غلط اندازے لگا لیتا ہے۔ ہر کسی کو وضاحت دینا ضروری نہیں ہوتا۔ بعض اوقات خاموشی سب سے مضبوط جواب ہوتی ہے۔

5- ہر وقت معافی مانگنا چھوڑ دیں

کچھ لوگ معمولی باتوں پر بھی معذرت کرتے رہتے ہیں، جیسے پیغام بھیجنے پر "معاف کیجیے گا" کہنا۔ انسان کو حق ہے کہ وہ اپنی رائے رکھے، اپنی حدود طے کرے اور ضرورت پڑنے پر "نہیں" کہہ دے۔ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے خود کو کم نہ سمجھیں۔

6- یہ قبول کریں کہ ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرے گا

سب کو خوش کرنے کی کوشش کرنا ناممکن اور تھکا دینے والا کام ہے۔ جب انسان یہ حقیقت قبول کر لیتا ہے کہ کچھ لوگ اس کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوں گے، تو وہ ان لوگوں کے ساتھ زیادہ سچا رہ سکتا ہے ،جو واقعی اس کے قریب ہیں۔ معیار ہمیشہ تعداد سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

7- کمال کے پیچھے دوڑنا چھوڑ دیں

کمال کی مسلسل تلاش اکثر انسان کو ایک خود ساختہ قید میں ڈال دیتی ہے۔ ایک کامیابی کے بعد فوراً ایک نیا اور مشکل معیار سامنے آ جاتا ہے۔ اس لیے کمال کے بجائے ترقی اور عمل پر توجہ دیں۔

8- مسلسل موازنہ کرنا چھوڑ دیں

زندگی کوئی مقابلہ نہیں، چاہے سوشل میڈیا ایسا دکھانے کی کوشش کرے۔ اپنی زندگی کے سفر پر توجہ دیں۔ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں، اسے اپنی ناکامی نہ سمجھیں۔

9- زبردستی مثبت رہنے کی کوشش نہ کریں

انسان پر لازم نہیں کہ وہ ہر مشکل میں مثبت پہلو ہی تلاش کرے۔ بعض اوقات حالات واقعی مشکل ہوتے ہیں اور یہ بالکل فطری ہے کہ انسان غم، غصہ یا مایوسی محسوس کرے۔ ان جذبات کو قبول کریں اور جب تیار ہوں تب آگے بڑھیں۔

10- کم چیزوں کی فکر کریں

جب انسان ہر بات کی فکر چھوڑ دیتا ہے تو وہ واقعی اہم چیزوں پر توجہ دے سکتا ہے۔ اپنی زندگی میں صرف چند اہم چیزیں منتخب کریں،جیسے تعلقات، شوق اور ذاتی ترقی اور اپنی توانائی انہی پر لگائیں۔ باقی معاملات کو آسانی سے گزر جانے دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size