اہم ترین مہمان شریک نہیں ہو گا... ٹرمپ کے بیٹے کی شادی اور دلہن بارے تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بہت سے صحافی اس وقت حیران رہ گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ دیا کہ شاید وہ رواں ہفتے کے آخر میں اپنے سب سے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت نہ کر سکیں۔ امریکی صدر نے گذشتہ شام اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کے خلاف جنگ کے پیش نظر ان کی بہت سی مصروفیات ہیں، اس کے علاوہ ان کے قتل کے خطرات بھی ہیں، مزید یہ کہ یہ وقت بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

تو دلہن اور اس شادی کے بارے میں تفصیلات کیا ہیں؟

صدر کے سب سے بڑے بیٹے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کی ایک امیر فیملی سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور ماڈل بیٹینا اینڈرسن سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ جونیئر 1986 میں پیدا ہونے والی اس حسینہ کے ساتھ 2024 سے تعلق میں تھے، اور بعد ازاں انہوں نے دسمبر 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنی منگیتر کے ہمراہ [رائیٹرز]
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنی منگیتر کے ہمراہ [رائیٹرز]

جہاں تک شادی کا تعلق ہے تو سی این این کو دو با خبر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ تقریب رواں ہفتے کے آخر میں بہاماس کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر منعقد کی جائے گی۔ مہمانوں کی فہرست بھی انتہائی محدود ہوگی، جس میں صرف خاندان کے قریبی افراد اور دولہا دلہن کے قریبی ترین دوست شرکت کریں گے اور یہ تعداد 50 افراد سے بھی کم بنتی ہے۔ تاہم سب سے اہم مہمان یعنی خود امریکی صدر شاید اس شادی میں شریک نہ ہو سکیں، جبکہ ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ اس بات کی توقع کافی عرصے سے کی جا رہی تھی۔ البتہ دولہا کے بہن بھائی شادی میں شرکت کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنی منگیتر کے ہمراہ [رائیٹرز]
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنی منگیتر کے ہمراہ [رائیٹرز]

واضح رہے کہ یہ ٹرمپ جونیئر کی دوسری شادی ہو گی، اس سے قبل وہ وینیسا ٹرمپ کے ساتھ 12 سال تک ازدواجی بندھن میں بندھے رہے، جن کی 2018 میں طلاق ہو گئی تھی (انھوں نے دو دن قبل ہی اپنے چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا ہے)۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنی منگیتر کے ہمراہ [رائیٹرز]
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنی منگیتر کے ہمراہ [رائیٹرز]

اس کے علاوہ ٹرمپ جونیئر 2020 سے 2024 کے درمیان کِمبرلی گلفوئل کے ساتھ منسوب بھی رہے، جو یونان میں موجودہ امریکی سفیر اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر گیون نیوزم کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں