حج سے متعلق اطلاعات کی فراہمی اور اشاعت کے لیے سعوی وزارت اطلاعات نے رواں حج سیزن کے لیے ایک ورچوئل میڈیا سنٹر قائم کیا ہے، جس نے کام شروع کر دیا ہے۔
یہ ورچوئل میڈیا سنٹر سعودی حکومت کی طرف سے اطلاعات، معلومات اور ہدایات پر مبنی مواد کی بروقت فراہمی کا منظم اہتمام کرے گا۔ تاکہ حجاج کرام کو اس شعبے میں بھی بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم ہے جو ورچوئل اندار میں اپنی خدمات حکومتی اداروں کو فراہم کرے گا اور حجاج کرام کو اپ ڈیٹ رکھے گا۔
ورچوئل میڈیا سنٹر کے حوالے سے 725 خواتین اور مرد میڈیا ورکرز کو رجسٹر کیا گیا ہے جو اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہوئے اطلاعات کی ترسیل کا ذریعہ بنیں گے۔
یہ تمام میڈیا ورکرز قومی و بین الاقوامی خبر رساں اداروں اور چینلز سے وابستہ ہیں ۔اور ان کا تعلق سعودی عرب کے علاوہ ممالک سے بھی ہے۔