صدارتِ عامہ برائےالحرمین الشریفین کے تحت مختلف زبانوں میں 14نئے مُتَرجِمین کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارتِ عامہ برائےالحرمین الشریفین نے عازمینِ حج وعمرہ اور عام زائرین کی رہ نمائی کے لیے اپنے مُتَرجِمین کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور اب اس کے مترجمین شرعی مسائل کے جوابات دینے کے لیے 24 گھنٹے موجودہوں گے۔

صدارتِ عامہ کے شعبہ دعوت وارشاد اور زبان وترجمہ کے مطابق مختلف زبانوں کے 14 نئے مترجمین کا اضافہ کیا گیا ہے اوران کے تقرر کے بعد اب مترجمین کی کل تعداد 27 ہوگئی ہے۔وہ زائرین حرم کومختلف زبانوں میں ترجمے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس وقت صدارتِ عامہ کے تحت انگریزی، ترکی، اردو، فارسی، فرانسیسی، ہسپانوی، مالے، بنگلہ، انڈونیشی، تامل، پشتو اور ہاؤسا جیسی زبانوں میں مترجمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔عربی زبان کے علاوہ دنیا کی چودہ زبانوں میں شرعی مسائل ومواد کا ترجمہ پیش کیا جارہا ہے اوراب مترجمین عازمین حج وعمرہ کے علاوہ عام زائرین حرم کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

وہ صدارتِ عامہ کے پروگرام ’’ہم آپ کی زبان میں آپ کی رہ نمائی کرتے ہیں‘‘ کے ذریعے سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔اس پروگرام میں مفت فون کی سہولت کے ذریعے سائلین اپنے شرعی مسائل کا جواب حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ روبوٹ کے ذریعے بھی ان کی رہ نمائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں