سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے عازمین حج کی قربانی کے جانوروں کو ذبیحہ کرنے کے عمل کے لیے آن لائن بکنگ شروع کی ہے۔
وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قربانی ذبح کرنے کے لیے رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل مکہ معظمہ اور ریاض شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔
قربانی کے جانور ریاض اور مکہ معظمہ میں ذبحہ کیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد افراد اور کاروباری شعبے کو سہولت فراہم کرنا، مذبح خانوں پر ہجوم کو کم کرنا اور قربانی کے جانوروں کی آمد کے عمل کو منظم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ریاض کےعلاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الفراج نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ آن لائن ریزرویشن سے ذبحہ خانوں پر ہجوم میں 30 فیصد تک کمی آئے گی۔ ریاض میں ٹارگٹ سلاٹر ہاؤس عزیزیہ ذبحہ خانہ ہے۔ مقدس دارالحکومت میں المعیصم سلاٹر ہاؤس، اللیث روڈ ’اے ‘اور ’بی ‘سلاٹر ہاؤس، ویسٹرن مکہ ذبحہ خانہ اور العقیشیہ سیزنل سلاٹر ہاؤس شامل ہیں۔
ڈیجیٹل تبدیلی کا منصوبہ
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام کے شعبوں میں وزارت ماحولیات کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کے فریم ورک کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کی محنت اور وقت کی بچت کرنا، اس کے علاوہ ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کے مقاصد حاصل کرنا اور قربانی کے حوالے سے آن لائن سروسز حاصل کرنا ہے۔
-
مدینہ منورہ میں 10 روزمیں 19عازمینِ حج کے دل کی سرجری :سعودی وزارت صحت
مدینہ منورہ میں واقع امراض قلب کے مرکزمیں سعودی ڈاکٹروں نے گذشتہ 10 روزمیں ...
حج -
سعودی ہلال احمر نے عازمین حج کے استقبال کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لیں
سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے لیے عازمین کو وصول ...
حج -
حجاج کرام کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی گئی ہیں: صدارت عامہ برائے حرمین
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حجام کرام کے فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن ...
حج