صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندگی میں مسجد حرام میں تکنیکی اور آپریشنل امور، دیکھ بھال اور سہولیات کے انتظام کی ذمہ دار ایجنسی نے حج کےدوران حرم مکی میں برقی رو برقرار رکھنے اور چوبیس گھنٹے کی بنیاد پربجلی سپلائی کے لیے چار مرکزی گرڈ اور 20 سے زیادہ فیڈر مختص کیے ہیں۔
الیکٹریکل ورکس ڈیپارٹمنٹ میں میڈیم وولٹیج ڈپارٹمنٹ کے سربراہ انجینیر عبدالعزیز بن سلمان النمری نے وضاحت کی کہ مسجد حرام میں بجلی کے نیٹ ورک کو فیڈ کرنے کے لیے چار مرکزی گرڈ اور متعدد برقی فیڈر مختص ہیں۔
مسجد حرام میں سیڑھیوں، لفٹ، ساؤنڈ، کیمروں اور دیگر سہولیات کو فعال رکھنے کے لیےالیکٹرسٹی کمپنی کے چار مرکزی اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ان اسٹیشنوں سے مسجد حرام میں 3 گرڈ سے متعدد فیڈرز کو بلی کی سپلائی کی جاتی ہے۔ انہیں کئی جگہوں پر واقع سب سٹیشنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں مختلف صلاحیتوں کے 40 ٹرانسفارمرز ہیں جن کی پاور جنریشن کی طاقت1600 سے 2500 کلو واٹ تک ہے۔یہ تمام ٹرانسفارمرز دو فیڈرز (مین اور بیک اپ) سے فیڈ کیے جاتے ہیں۔
انجینیر النمری نےکہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں بجلی نیٹ ورک کو کدئی کے بیک اپ گرڈ اسٹیشن سے 8 جنریٹرز کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔ایک جنریٹر کی گنجائش ’4 1-3‘ میگاواٹ ہے۔
-
وزیر داخلہ نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کا جائزہ لیا
سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج ...
حج -
مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب
مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی آرام و راحت کی خاطر جدید ترین سہولیات فراہم ...
حج -
میدان عرفات میں حجاج کے لیے آب زمزم فراہمی کی مہم
صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے افتتاح کیا ...
حج