حج وعمرہ

سعودی عرب کا عازمینِِ حج کوتمام سرحدی گذرگاہوں سے داخلے کی اجازت دینے پرغور

مملکت رواں سال میں کسی بھی تعدادمیں عازمینِ حج کی میزبانی کوتیار ہے:ڈائریکٹرجنرل جوازات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کےڈائریکٹرجنرل پاسپورٹس (جوازات) لیفٹیننٹ جنرل سلیمان الیحیٰی نے کہا کہ تمام برّی بندرگاہوں کے ذریعے عازمین حج کو مملکت میں داخلے کی اجازت دینے پرغورکیا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔

انھوں نے جدہ میں ’’ایکسپو حج 2023‘‘ کے موقع پرکانفرنس میں انکشاف کیا کہ سعودی عرب رواں سال میں کسی بھی تعداد میں عازمینِ حج کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ نظامت عامہ جوازات(پاسپورٹس) مملکت میں آمد کے طریق کارکوآسان اور بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک خدمات کی سہولت اور بائیومیٹرک خصوصیات کو رجسٹرکرنے کے لیے مسلسل کوشش کررہا ہے۔یہ عمل بیرون ملک سے آنے والوں کی شناخت جاننے اور ان کے داخلے کی رفتار کو تیزکرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

انھوں نے اس بات کی وضاحت’’مہمانوں کی آمداور استقبال کے لیے خدمات کا معیار‘‘کےعنوان سےایک حج نمائش کے ایک مکالمہ سیشن سے خطاب میں کی ہے۔اس میں نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط میزبان تھے۔

سلیمان الیحیٰی نے کہا کہ سعودی عرب مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچرکی بدولت کسی بھی تعداد میں عازمین حج کے استقبال کے لیے تیارہے۔انھوں نے بتایا کہ"مکہ روٹ" (شاہراہ مکہ)کا آغاز وزارتِ داخلہ نے 1438ہجری میں آٹھ سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے کیا تھا۔اس کا مقصد حجاج کرام کے اپنے ممالک ہی میں ان کے سفری طریق کارکو مکمل کرنا تھا۔

شاہراہ مکہ پروگرام کے تحت بعض چنیدہ ممالک سے آنے والے عازمین حج کو مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں سیدھا ان کے جائے قیام ہوٹلوں میں پہنچایا جاتارہا ہے اورہوائی اڈوں پرانھیں کسی قسم کی کارروائی کے عمل سے نہیں گزرنا پڑا تھا۔پاکستان بھی ان ممالک میں شامل تھا۔

ڈائریکٹرجنرل نےکہا کہ ان کاڈائریکٹوریٹ عازمین حج کی خدمت اوراس مشن کی کامیابی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے 14 زبانیں بولنے والے ملازمین کو تمام برّی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے عازمین حج کی آمد پران کی خدمت کے لیے مامورکیا ہے۔

انھوں نے سعودی عازمین کے لیے آن لائن طریق کارکوآسان بنانے کے عمل میں ’’برقی راہ‘‘ کے نمایاں کردارکی تعریف کی۔انھوں نے جوازات کی صلاحیت کا تخمینہ لگانے میں الیکٹرانک ڈیٹا کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی تاکہ حجاج کرام کی ہموار نقل وحرکت کو یقینی بنایاجاسکے۔

چار روزہ نمائش حج جمعرات کو اختتام پذیر ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں