سعودی عرب میں قتل اور زیادتی کے مجرم چار پاکستانیوں کے سر قلم
سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ماخوذ چار پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کر دیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہو گئے تھے۔
سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سر قلم کیے گئے ہیں۔
گذشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔
سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کر دیے گئے تھے۔
-
سعودی عرب : القطیف میں حملوں میں ملوث چار انتہا پسندوں کے سرقلم
سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں دہشت گردی کے مختلف حملوں میں ملوث چار مجرموں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں پاکستانی سمیت دو منشیات اسمگلروں کے سرقلم
سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری سمیت منشیات کے دو اسمگلروں کے جمعرات کے روز سر قلم ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: القاعدہ سے وابستہ دو دہشت گردوں کے سرقلم
مجرموں نے 11 سال پہلے جدہ میں ایک فرانسیسی انجنیئر کو قتل کردیا تھا
بين الاقوامى