پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز [پی آئی اے] نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ۔
پی آئی اےکے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی کل 268 پروازوں کے ذریعے سے 61 ہزار 467 عازمین حج مناسک حج کی ادائی کے لئے روانہ ہوئے۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتائیں کہ ان پروازوں کے ذریعے سرکاری سکیم کے تحت تقریبا 41 ہزار اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 19 ہزار عازمین حج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ پہنچائے گئے ۔
پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا۔ اس آپریشن میں پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد،سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں اس کے علاوہ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی جدہ کا سفر کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا، 268 پروازوں میں سے 249 پروازیں وقت پر یا وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں۔ پورے حج آپریشن میں صرف 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔
-
حج آپریشنل پلان کی تیاری، 10 ہزار پوائنٹس پر‘وائی فائی‘ ڈیوائسز نصب
سعودی عرب کے محکمہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کمیشن نے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے ...
حج -
حجاج کرام کی تعداد کرونا سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی ہے: سعودی عرب
سعودی عرب میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد ...
مشرق وسطی -
بین الاقوامی عازمین حج کے اخراجات میں 39 فی صد کمی کردی گئی :سعودی وزیر
سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت کا سفر کرنے والے بین ...
بين الاقوامى