حج کے سیزن کے دوران پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے وزیر انجینئر صالح الجاسر نے جمعہ کو آ گمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس "ورچوئل گلاسز" کا افتتاح کردیا۔ یہ ورچول گلاسز ٹریفک قوانین کی پاسداری کے متعلق گاڑیوں کی نگرانی کریں گے۔
صالح الجاسر نے اپنے فیلڈ ٹور کے دوران نظام کی تیاریوں کا معائنہ کرنے اور اتھارٹی کے کنٹرول کے عمل کی پیشرفت پر النواریہ پوائنٹ پر حجاج تفریحی مرکز میں یہ افتتاح کیا۔
اس ٹیکنالوجی کا استعمال نقل و حمل کی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی تعمیل کی نگرانی کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ ضیوف الرحمٰن کی خدمت کی جا سکے اور ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیلڈ میں موجود اہلکار نقل و حمل کی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے ورچوئل گلاسز پہنتا ہے اور کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی پر گاڑی کے ڈرائیور سے فوری طور پر پوچھتا ہے۔ نگرانی کو ویڈیو ریکارڈ بنتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کی مکمل نگرانی کی جاتی ہے۔ اس طرح چوکوں پر رش کم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
-
حج قریب: غیر مجاز گاڑیوں کا حرمین شریفین میں داخلہ روک دیا گیا
سعودی پبلک سیکیورٹی کی نمائندگی کرنے والے ادارے جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے حرمین ...
حج -
پی آئی اے نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز [پی آئی اے] نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ۔پی ...
حج -
حج آپریشنل پلان کی تیاری، 10 ہزار پوائنٹس پر‘وائی فائی‘ ڈیوائسز نصب
سعودی عرب کے محکمہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کمیشن نے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے ...
حج