الجزائر کی 130 سالہ خاتون حج ادائی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں
پیرانہ سال خاتون عازم حج کا استقبال سعودی ایئرلائنز کی جانب سے خود کیا گیا
سعودی عرب کی خطرناک گرمی کے باوجود 130 سالہ خاتون سرزمین مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 130 سالہ عازم حج بذریعہ ہوائی جہاز مکہ مکرمہ پہنچی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خاتون عازم حج کو خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئر لائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔
بعدما تجاوز عمرها الـ 130 عاما.. معمرة جزائرية تحقق حلمها بأداء مناسك الحج#العربية #العربية_في_الحج pic.twitter.com/Wz1Hz2aLNU
— العربية (@AlArabiya) June 12, 2024
سعودی ایئر لائنز کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا۔
جس کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ سرحدہ ستیتی کی جانب سے سعودی ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے وہ مکہ مکرمہ پہنچیں۔
جس پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت حکام کی جانب سے تحائف کے ساتھ بزرگ خاتون عازم حج کا استقبال کیا گیا تھا۔