حج سیزن کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: سعودی عرب
ملک بھر میں 217 سے زیادہ جعلی حج گروپوں کو پکڑ لیا گیا: ڈائریکٹر سعودی پبلک سیفٹی محمد البسامی
پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر اور سعودی حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ سعودی سکیورٹی کا نظام حج کے سیزن کو ایسی کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو اسے اس کے شرعی مقاصد سے ہٹا دے۔
🔴 قائد قوات أمن الحج الفريق محمد البسامي: لن نسمح باستغلال موسم الحج لأي ممارسات تخرجه عن مقاصده الشرعية pic.twitter.com/gCVEhukAUj
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 22, 2026
انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو صرف مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے وقف رکھیں۔ اسی تناظر میں محمد البسامی نے سکیورٹی کارروائیوں سے متعلق اہم ترین اعداد و شمار کا انکشاف کیا اور بتایا کہ حج سیزن کے دوران خلاف ورزیوں کے ارتکاب کی وجہ سے خلاف ورزی کرنے والوں، گرفتار ہونے والوں اور بے دخل کیے جانے والوں کی تعداد میں کمی کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
قائد قوات أمن الحج الفريق محمد البسامي:
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 22, 2026
🔴 44 % نسبة انخفاض أعداد المخالفين والمضبوطين والمبعدين
🔴 12 % نسبة انخفاض الحملات الوهمية
🔴 93 % نسبة انخفاض المخالفين من المقيمين وحاملي التأشيرة غير المخصصة للحج pic.twitter.com/IPyrKKKi13
سکیورٹی فورسز کی جانب سے بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرنے کے خواہش مند قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی کے نتیجے میں حج کے فرضی یا جعلی گروپوں کی تعداد میں کمی کی شرح 12 فیصد رہی۔ غیر مجاز ویزا رکھنے والے اور مقیم افراد کی جانب سے قانون شکنی کی شرح میں 93 فیصد کمی دیکھی گئی۔
مدير الأمن العام رئيس اللجنة الأمنية بالحج الفريق محمد البسامي: ضبط أكثر من 217 حملة حج وهمية على مستوى السعودية.. وإعادة أكثر من 140 ألف سيارة لا تحمل تصريح دخول إلى مكة pic.twitter.com/PwhBf9OS5d
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 22, 2026
اسی سلسلے میں سعودی حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سطح پر 217 سے زائد فرضی حج گروپ پکڑے گئے ہیں۔ 3 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ایسے مقیم افراد کو واپس بھیجا گیا جنہوں نے بغیر اجازت نامے کے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
قائد قوات أمن الحج الفريق محمد البسامي:
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 22, 2026
🔴 ضبط 217 حملة وهمية
🔴 إعادة أكثر من 366 ألف مقيم حاولوا الدخول لمكة بدون تصريح
🔴 إعادة أكثر من 140 ألف مركبة لاتحمل تصريح دخول مكة
🔴 إبعاد أكثر من 114 ألف مقيم وحامل تأشيرة غير مخصصة للحج من مكة pic.twitter.com/9BZdiYpkuI
انہوں نے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اجازت نامہ نہ رکھنے والی 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد گاڑیوں کو واپس بھیجے جانے کا بھی انکشاف کیا اور ساتھ ہی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سکیورٹی نظام کے تحت ان تقریباً 2221 افراد کو سزا دی جا رہی ہے جنہوں نے وزیٹر ویزا کے لیے درخواست دی تھی اور ان کے حاملین حج سیزن کے دوران مکہ چلے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ایسے مقیم افراد کو واپس بھیجا گیا جنہوں نے بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
قائد قوات أمن الحج الفريق محمد البسامي:
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 22, 2026
🔴 ضبط 217 حملة وهمية
🔴 إعادة أكثر من 366 ألف مقيم حاولوا الدخول لمكة بدون تصريح
🔴 إعادة أكثر من 140 ألف مركبة لاتحمل تصريح دخول مكة
🔴 إبعاد أكثر من 114 ألف مقيم وحامل تأشيرة غير مخصصة للحج من مكة pic.twitter.com/9BZdiYpkuI
گزشتہ روز سعودی عرب نے حج کو سیاست کی لکیر پر لانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پوری سختی سے کھڑے ہونے پر زور دیا اور کہا سکیورٹی کا نظام منظور شدہ منصوبوں اور فرضی منظرناموں کے مطابق فیلڈ میں اعلیٰ ترین تیاری اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ ضیوف الرحمن کے امن، سلامتی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ آسانی کے ساتھ اپنا حج مکمل کر لیں۔