ذوالحج کے دسویں دن مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 24.5 ملین کالز

فی کس روزانہ ڈیٹا کا استعمال عالمی اوسط شرح کے دوگنے سے تجاوز کر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی کمیونیکیشن سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے 10 ذوالحج 1447ھ کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ٹیلی کام نیٹ ورکس کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ہے جس کے مطابق کل کالز کی تعداد تقریباً 24.5 ملین تک پہنچ گئی، جن میں 20.9 ملین مقامی کالز اور 3.6 ملین بین الاقوامی کالز شامل ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کے اشاریوں کے حوالے سے اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 361 میگا بٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی۔ فی کس روزانہ ڈیٹا کے استعمال کی شرح 1372 میگا بائٹ رہی، جو عالمی اوسط استعمال کی شرح سے دوگنے سے بھی زیادہ ہے۔

ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کا شعبہ سعودی حکومت کی خواہشات کے مطابق اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ استعمال کی اس بڑی گنجائش کو پورا کر رہا ہے کیونکہ یہ ڈاؤن لوڈنگ کی تیز رفتار فراہم کرتا ہے اور اللہ کے مہمانوں کی جانب سے کی جانے والی مقامی و بین الاقوامی کالز کو انتہائی آسانی اور سہولت کے ساتھ منتقل کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ مملکت میں سرکاری ادارے ہر سال حج کے سیزن کے دوران بیت اللہ کے حاجیوں کے لیے تمام شعبوں اور پہلوؤں میں ہر طرح کے آرام و آسائش کے ذرائع فراہم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

مواصلات اور اس کی خدمات کے سلسلے میں مناسک کی ادائیگی کے مقامات پر متعدد اور جدید نیٹ ورکس کے ہزاروں انٹینا اور ٹاورز پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرون طیاروں کے ذریعے فلائنگ ٹاورز کی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے تاکہ فوری مداخلت کی جا سکے اور تمام مقامات اور مشاعر مقدسہ میں کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ ٹیکنالوجی ریئل ٹائم میں نیٹ ورکس پر لوڈ کا تجزیہ کرنے اور اسے سنبھالنے ڈیجیٹل رش کو کم کرنے، گاڑیوں کی آمد و رفت اور ہنگامی خدمات کا انتظام کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز کو بروئے کار لاتی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیاں خصوصی طور پر مختصر مدت اور بھاری ڈیٹا کی گنجائش والے رومنگ اور وزٹرز پیکجز پیش کرتی ہیں جنہیں آسانی سے فعال کیا جا سکتا ہے تاکہ حاجیوں کا اپنے پیاروں کے ساتھ مسلسل رابطہ یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size