رؤى: مقدس مقامات پر سکیورٹی میں مدد کرنے والا سمارٹ سعودی پلیٹ فارم

اے آئی، ریموٹ سینسنگ، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم پر مبنی پلیٹ فارم سے تصاویر اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی (کاکسٹ) نے سعودی وزارت داخلہ میں پبلک سکیورٹی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ شراکت داری میں سمارٹ پلیٹ فارم "رؤى" تیار کیا ہے۔

"رؤى" آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ریموٹ سینسنگ اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کی ٹیکنالوجیز پر مبنی ایک سعودی پلیٹ فارم ہے جو مقدس مقامات پر سیکیورٹی اور آپریشنل کاموں کی مدد کرتا ہے۔ اس سے حج اور عمرہ کے سیزن میں ردعمل کی رفتار اور فیصلہ سازی کی درستی بڑھ جاتی ہے۔

یہ پلیٹ فارم تکنیکی خدمات پیش کرتا ہے جس میں سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ، ٹریفک کی نقل و حرکت کا مطالعہ کرنے کے لیے مقامی ڈیٹا اور ہجوم کی کثافت کی نگرانی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسے فیلڈ اشارے فراہم کرتا ہے جو سکیورٹی اداروں کو اہم مقامات کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے ضیوف الرحمن (اللہ کے مہمانوں ) کے تجربے میں بہتری آتی ہے اور مقدس مقامات پر حفاظت اور تنظیم کے معیار بلند ہوتے ہیں۔

اعلیٰ درجے کے تجزیات

اسی تناظر میں یہ پلیٹ فارم مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں تھرمل زونز اور زمین کی سطح کے درجہ حرارت میں تبدیلیوں کے اعلیٰ درجے کے تجزیات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر منظم پیٹرن کی نگرانی اور ڈیٹا کو مقامی رپورٹوں میں تبدیل کرتا ہے جو فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی کو بڑھاتی ہیں اور متعلقہ ٹیموں تک معلومات کے بہاؤ کو تیز کرتی ہیں۔

2000 سیٹلائٹ تصاویر

"کاکسٹ" نے واضح کیا کہ "رؤى" پلیٹ فارم موجودہ سیزن اور گذشتہ سیزن کی تقریباً 2000 سیٹلائٹ تصاویر پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم 126 فضائی فوٹوگرافی کے آپریشنز پیش کرتا ہے جو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مقدس مقامات اور ان کی طرف جانے والے راستوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ ہیٹ آئی لینڈز کی نگرانی کی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ ایک زیادہ جامع ماحولیاتی اور موسمیاتی ریڈنگ فراہم کی جا سکے جو فیلڈ مانیٹرنگ اور تجزیہ کے کاموں کی مدد کرتی ہے۔ "کاکسٹ" نے یہ بھی بتایا کہ پلیٹ فارم میں تمام عمل خودکار ہیں جس کا آغاز ڈیٹا، سیٹلائٹ اور فضائی تصاویر کی درآمد سے ہوتا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور ڈیٹا پروسیسنگ کا سائیکل تیز ہوا ہے۔

"کاکسٹ" میں چلنے والا "رؤى" پلیٹ فارم پبلک سیکیورٹی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے جس کی نمائندگی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کرتا ہے۔ یہ ایک انٹرایکٹو انٹرفیس کی خصوصیت رکھتا ہے جو حقیقی وقت میں ڈیٹا کی نمائش کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے ضیوف الرحمن کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانے اور بہت زیادہ کثافت والے مقامات پر آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں